دینہ: تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمے میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور ہتھیائی گئی گاڑی برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مرتکب ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ہتھیائی گئی گاڑی برآمد کر کے قانونی کارروائی مکمل کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


