Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: توقع سے بھی کم حج درخواستیں موصول، ڈیڈ لائن میں 10 دن کی توسیع
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

توقع سے بھی کم حج درخواستیں موصول، ڈیڈ لائن میں 10 دن کی توسیع

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
12 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

وزارت مذہبی امور نے ملک بھر سے سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولیوں کا گزشتہ روز آخری دن تھا تاہم مہنگائی کے باعث درخواستوں کی توقع سے انتہائی کم وصولیاں ہوئی ہیں اور اب تک کل کوٹے کی 45 فیصد (40 ہزار) درخواستیں جمع ہو سکی ہیں جس کے باعث درخواست وصولی کی مدت میں 10روزہ توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت حج پیکج ایک لاکھ روپے کم کردیا گیا لیکن اس کے باوجود ملک کے معاشی حالات کے سبب عوام کی جانب سے حج درخواستیں کم جمع کروائی گئی ہیں۔

انیق احمد کا کہنا تھا ڈیڈ لائن سے ایک روز قبل یعنی پیر کو سب سے زیادہ 9 ہزار 379 درخواستیں وصول کی گئیں تاہم درخواستوں کی وصولی کی مدت میں مزید 10 روز کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

بغیر قرعہ اندازی حج کے موقعے کے باوجود عازمین کی تعداد کم

واضح رہے کہ پاکستان سے ہر سال لاکھوں عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوتے ہیں اور پہلے تو سرکاری حج کے لیے درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی تھی کہ قرعہ اندازی کے ذریعے امیدواروں کو حج پر بھیجا جاتا تھا تاہم اب مہنگائی کے باعث حج پر جانے والوں کی تعداد میں انتہائی کمی واقع ہوچکی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 15 روز میں محض 40 ہزار 175 درخواستیں جمع ہوسکی ہیں۔

سرکاری حج کوٹہ پورا نہ ہونے کے باعث وزارت مذہبی امور حکام نے درخواستیں وصول کرنے کی مدت میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل نگراں حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 27 نومبر سے 12 دسمبر تک کا وقت دیا تھا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت مجموعی حج کوٹہ 89 ہزار 605 ہے لیکن اب تک ساڑھے 38 ہزار 274 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جبکہ سرکاری اسپانسر شپ اسکیم کے تحت ڈالرز میں اب تک تقریباً 1901 درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔ سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت 63 ہزار 805 اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کوٹہ رکھا گیا ہے۔

اخراجات میں ایک لاکھ روپے کمی لیکن پھر بھی کم درخواستیں موصول

حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت مزید کمی بھی کی ہے جس کے بعد اب حج ایک لاکھ روپے سستا ہوا ہے اور رواں سال ایک حاجی کو فی کس قربانی کے اخراجات سمیت تقریباً 11 لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔

حکومت نے زیادہ سے زیادہ عازمین کو ٹارگٹ کرنے کے لیے کم دورانیے کا حج متعارف کرایا ہے لیکن اس کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کی سرکاری حج اسکیم میں عدم دلچسپی نظر آ رہی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے گزشتہ سال 20 ہزار کا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا تھا تاہم اس بار اب تک گزشتہ برس سے بھی کم درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
41%
2 km/h
اتوار
26 °C
پیر
33 °C
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
35 °C

تازہ ترین

بجلی صارفین کے لیے ریلیف، پاور ڈویژن کا بڑا اعلان سامنے آگیا
18 اکتوبر, 2026
موسمِ سرما کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان ! یکم نومبر سے نافذ ہوں گے
18 اکتوبر, 2026
جہلم میں جدید ویٹرنری آپریشن تھیٹر کا قیام کسانوں اور مویشی پال حضرات کے لیے اہم سہولت ہے، بلال اظہر کیانی
18 اکتوبر, 2026
نادرا کی جدید ڈیوائس؛ نیا موبائل رجسٹریشن سسٹم متعارف
18 اکتوبر, 2026
جہلم: راجہ علی زین خان کی وزیر تعلیم سے ملاقات، گرلز ہائی اسکول دھریالہ جالپ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کی منظوری
18 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت اور انسٹالمنٹ پلان سامنے آ گیا

20 نومبر, 2024

جہلم: سبزی و فروٹ منڈی میں بنیادی سہولیات کا فقدان، دکاندار اور صارفین مشکلات کا شکار ہیں، چوہدری مظہر حسین

13 جولائی, 2025

جہلم پریس کلب کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پرامن ریلی

28 فروری, 2026

مویشیوں کی خریداری سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم

3 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں