Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سیلابی صورتحال میں جہلم کے شہریوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، بلال اظہر کیانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سیلابی صورتحال میں جہلم کے شہریوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، بلال اظہر کیانی

رضوان سیٹھیویب ڈیسک
رضوان سیٹھی
ویب ڈیسک
1 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ/ سوہاوہ: چیئرمین قومی پارلیمانی ٹاسک فورس و ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں شدید بارشوں کے باعث پرائیوٹ ڈیم کا بند ٹوٹنے پر متاثرہ ڈیم اور دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما بلال اظہر کیانی نے متاثرہ ڈیم اور علاقوں کا دورہ کر کے ریلیف کے کاموں اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بارش سے متاثرین سے بھی ملاقات کی اور ان کو حکومت کی جانب سے ہر طرح کی سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بارشوں سے کسانوں اور عام افراد کو ہونے والے نقصان کا احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں۔ سیلابی صورتحال میں رہائشیوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ حفاظتی کیمپوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور نقصانات کا ازالہ ہو گا۔

بلال اظہر کیانی نے محکمہ آبپاشی کے عملے اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے جبکہ انتظامیہ کو حفاظتی بند کی مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں بلال اظہر کیانی نے جھنگ کھوکھراں، مل کھوکھراں اور بھگوالہ کا دورہ کیا اور حالیہ بارشوں سے متاثرہ گھروں اور سڑکوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ضلعی انتظامیہ نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بلال اظہر کیانی کو بریفنگ دی۔ بلال اظہر کیانی نے بارشوں سے متاثرہ علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کی اور ساتھ ہی ساتھ انتظامیہ کو ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
broken clouds
35° _ 35°
52%
3 km/h
منگل
34 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان کی ایک اور معروف کمپنی نے بغیر سود آسان اقساط پر موٹرسائیکلیں دینے کی آفر متعارف کروادی

26 جنوری, 2024

پنڈدادنخان میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں اور ورکرز کا پوسٹ الیکشن بھرپور اجتماع

23 فروری, 2024

سوہاوہ سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا غیرت کے نام پر قتل، سرائے عالمگیر سے لاشیں برآمد

25 مئی, 2025

محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کی آمد پر دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کردیا

31 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں