Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دریائے جہلم میں کشتی الٹنے پر وزیر اعلی اور وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دریائے جہلم میں کشتی الٹنے پر وزیر اعلی اور وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

عامر کیانیاے پی پی
عامر کیانی
اے پی پی
16 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: پنڈدادنخان کے علاقہ سگھرپور کے قریب دریائے جہلم میں کشتی الٹنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نوٹس، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، ڈپٹی کمشنر جہلم نے حادثہ کی مکمل انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ سگھر پور سے نورپور میراں ملکوال جانے والی کشتی کا دریائے جہلم میں الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوسناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 4 بچوں اور 2 خواتین کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ادھر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے پنڈدادنخان کے علاقے سگھر پور میں اوور لوڈنگ کے باعث نورپور میراں کے قریب دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے، چار بچوں اور دو خواتین سمیت چھ افراد کی ہلاکت پر فوری نوٹس لیتے ہوے کشتی مالکان کا کنٹریکٹ کینسل کرکے بلیک لسٹ کر تے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے سگھر پور کے قریب دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی، چھوٹی کشتی میں مسافروں کے ساتھ گاڑیوں کی لوڈنگ کیوں کی گئی، اس سلسلہ میں ڈی پی او جہلم اور منڈی بہاؤالدین انکوائری کریں گے۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ سگھرپور سے منڈی بہاؤالدین کے علاقہ ملکوال جانے والے کشتی نورپور پیراں والا کے قریب اوورلوڈ ہونے کے باعث اپنا توازن کھو بیٹھنے سے دریائے جہلم میں ڈوب گئی۔ کشتی میں کیری ڈبہ، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان سمیت 30 سے زائد افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔

کشتی نور پور پیراں والا کے قریب دریا کے کنارے پر ڈوبی جس کے باعث چار بچے اور دو خواتین دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں جبکہ زیادہ تر مسافروں کو مقامی افراد نے بچالیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جشن عید میلادالنبی ﷺ ؛ جہلم میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

1 ستمبر, 2025

جہلم میں 5 سالہ بچہ بحفاظت بازیاب، 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

27 اگست, 2026

جہلم میں پتنگ بازی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 3 افراد گرفتار، پتنگیں اور خونی ڈوریں برآمد

1 فروری, 2026

پنجاب میں روایتی اسٹامپ پیپر ختم، ای-اسٹامپ مکمل طور پر آن لائن دستیاب

10 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں