Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: گھر خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

گھر خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
2 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان میں حالیہ دنوں میں کمی کے باجود شرحِ سود اس وقت بھی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہاؤسنگ مارگیج کے ریٹ بھی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

بلند ترین شرح سود کے باعث گھر خریدنے میں دلچسپی کنے کئی ممکنہ خریدار مارکیٹ سے باہر ہیں۔ اس کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلا ہے کہ وہ گھر مالکان جو مختلف وجوہات کی بنا پر اپنے گھر بیچنا چاہتے ہیں، وہ بھی ایسا نہیں کرپارہے۔ ہاؤسنگ مارکیٹ کی یہ صورتِ حال گھر فروخت کرنے والوں اور گھر خریدنے والوں، دونوں کے لیے چیلنجز کے ساتھ ساتھ مواقع بھی پیش کرتی ہے۔

اگر آپ گھر بیچنا چاہتے ہیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ جس قیمت کا تقاضا کررہے ہیں وہ آپ کی پراپرٹی کی قدر کی حقیقی عکاس ہے۔ کوئی بھی گھر جب پہلی دفعہ فروخت کے لیے مارکیٹ میں آتا ہے تو اس وقت جتنی توجہ حاصل کرتا ہے وہ بعد میں قیمت کم کرکے فروخت کرنے کی کوشش پر بھی حاصل نہیں کرپاتا۔

مارکیٹ میں کم گھرخریداروں کے باعث انھیں اپنی پراپرٹی کی جانب راغب کرنے کے لیے شروع سے ہی مناسب قیمت لگانا ضروری ہے۔اس حکمتِ عملی کے ساتھ بہترین قیمت پر آپ بروقت اپنی پراپرٹی فروخت کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

اپنا موجودہ گھر بیچنے والوں کے لیے ایک مشکل فیصلہ یہ ہوتا ہے کہ انھیں پہلے اپنا موجودہ گھر بیچنا چاہیے یا پہلے اگلا گھر خریدناچاہیے۔ بلند مارگیج ریٹس کے پیشِ نظر، پہلے بیچنااور پھر اپنا اگلا گھر خریدنا زیادہ سود مند ہو سکتا ہے۔ اس طرح آپ کو اس بات کا درست اندازہ ہوجاتا ہے کہ آپ اپنی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی بنیاد پر کیا خریدسکتے ہیں۔

یہ لائحہ عمل آپ کو کئی ممکنہ مشکلات سے بچا سکتا ہے۔ جیسے بلند مارگیج ریٹ کے دباؤ سے محفوظ رہنا اور اگلا گھر خریدنے کے لیے ایسی رقم کی پیشکش کردینا، جس کے بارے میں آپ بے یقینی کا شکار ہیں کہ آپ ادا کرپائیں گے یا نہیں کیوں کہ آپ نے ابھی تک اپنا موجودہ گھر بیچا نہیں ہے۔

ہر ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اپنی شرائط پر کام کرتا ہے۔ اس لیے اپنا گھر بیچنے کے لیے جس کسی بھی ایجنٹ سے بات کریں اس کے ساتھ لین دین کی شرائط پیشگی طور پر واضح انداز میں طے کرلیں کہ وہ آپ کے لیے کیا کرے گا اور بدلے میں وہ آپ سے کمیشن اور فیس کی مد میں کیا وصول کرے گا۔

خریدار کو اچھی تیاری کے ساتھ آنا چاہیے

اگر کوئی خریدار نقدی پر گھر خریدنے مارکیٹ میں نکلا ہوا ہے تو اسے زیادہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ایجنٹ اور پراپرٹی بیچنے والی فیملیز ایسی پارٹیوں کی منتظر رہتی ہیں جو انھیں نقدی میں ادائیگی کردے۔ البتہ اگر آپ مارگیج پر گھر خریدنا چاہتے ہیں تو تاخیر سے بچنے اور بیچنے والی پارٹی کے ساتھ سودا خراب کرنے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ پہلے بینک یا قرض دینے والے ادارے سے اپنا قرض اور اس کی زیادہ سے زیادہ حد کا تعین کرواکر مارگیج کی منظوری لے لیں۔ اب آپ واضح پوزیشن میں ہوں گے کہ آپ کو زیادہ سے زیادہ قرض کتنا مل سکے گا اور اس میں آپ کو اپنا حصہ کتنا ڈالناپڑے گا۔

سودے کی شرائط میں کوشش کریں کہ ادائیگی کے لیے دو مہینے کا وقت لے لیں کیوں کہ عمومی طور پر پراپرٹی کی مکمل فائل بینک میں جمع کروانے کے وقت سے لے کر مارگیج کی رقم جاری ہونے کے درمیان ڈیڑھ سے دو ماہ کا وقت لگ جاتا ہے۔ مزید برآں، گھر کا مارگیج قرض چونکہ طویل مدتی ہوتا ہے، اس لیے یہ قرض آپ کو فلوٹنگ ریٹ پر ملے گا۔ ایسے میں آپ اپنی ماہانہ ادائیگی میں اس بات کو بھی شامل رکھیں کہ اگر آنے والے برسوں میں پالیسی ریٹ میں اضافہ ہوا تو آپ کی ماہانہ ادائیگی کی رقم بھی اسی مناسبت سے بڑھ جائے گی۔

آپ کو اپنے ایجنٹ کے ساتھ یہ بات بھی ضرور واضح کرنی چاہیے کہ آپ گھر کا سودا ہونے پر اسے کمیشن اور فیس وغیرہ کی کس طرح ادائیگی کریں گے۔ ساتھ ہی آپ ایجنٹ پر یہ بات بھی واضح کریں کہ سودا مکمل ہونے سے پہلے کے تمام مراحل مکمل کروانا اس کی ذمہ داری ہوگی۔

چانس کے سودے

آپ کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے آنے والے نئے گھروں کے ساتھ ساتھ ایسے گھروں پر بھی نظر رکھنی چاہیے جو ایک بار خریدے جانے کے باعث، خریدار اس سودے کو مکمل نہیں کرپایا ۔ اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے کہ کسی فیملی نے ایک گھر مارگیج پر لیا ہوا ہے لیکن اب کچھ عرصہ بعد وہ اس گھر کو مارگیج کے ساتھ بیچنا چاہتا ہے۔ ایسا گھر آپ نسبتاًرعایتی شرائط پر خریدنے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں۔ چانس کے سودوں کی اور بھی صورتیں ہوسکتی ہیں، جن پر آپ کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس وقت مارگیج ریٹس کافی بلند سطح پر ہیں لیکن اگر آپ گھر خریدنے کا فیصلہ کرچکے ہیں تو تاخیر نہ کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ دس یا بیس سال کےعرصے کے لیے مارگیج قرض لے رہے ہیں تو یہ ممکن ہے کہ اس دوران آپ کو کئی بار مارگیج ریٹس میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملے۔ آج کے بلند مارگیج ریٹس دو، چار سال کے بعد یقیناً نیچے آجائیں گے اور پھر اس کے کچھ سال کے بعد پھر سے بلند ہونا شروع ہوجائیں گے۔

اسی طرح آج کے کم مارگیج ریٹس ہمیشہ کم نہیں رہنے والے۔ یہ ایک معاشی پہیہ ہے جو مسلسل اوپر نیچے گھوم رہا ہوتا ہے۔ آپ کو مارگیج کے پورے عرصے کے لیے اس اونچ نیچ اور اس کے نتیجے میں ماہانہ قسط ادائیگی کی رقم میں ردوبدل کے لیے تیار رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ہاؤسنگ مارکیٹ اس وقت ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے لیکن ماضی کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ مشکل وقت ہمیشہ نہیں رہنے والا۔ یقیناً، اچھا وقت آنے والا ہے۔ مناسب تیاری، لچک اور حقیقت پسندانہ توقعات کے ساتھ خریدار اور بیچنے والا دونوں اپنے اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کرسکتے ہیں

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
clear sky
22° _ 22°
50%
1 m/s
جمعہ
31 °C
ہفتہ
28 °C
اتوار
32 °C
پیر
33 °C
منگل
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں غفلت و لاپرواہی سے ہائی ایس چلا کر موٹر سائیکل سوار فیملی کو زخمی کرنے والا ڈرائیور گرفتار
22 اکتوبر, 2026
جہلم میں ایل پی جی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، گھریلو سلنڈر 6200 روپے سے تجاوز کرگیا
22 اکتوبر, 2026
جہلم ایلیٹ فورس کے شہید جوانوں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا، آئی جی پنجاب کا اظہار افسوس
22 اکتوبر, 2026
جہلم چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی زاہد حسین بٹ کا حلف برداری سمیت تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
22 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار
22 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

تین رنگوں میں لانچ ہونے والی ہونڈا سی ڈی 70 کی تازہ ترین قیمت کیاہے؟

19 اگست, 2024

ملک صادق کا چیف سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی جہلم رانا اشفاق اور انکی ٹیم کو خراج تحسین

29 مئی, 2024

سبزیوں پر مشتمل غذا یاد داشت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، تحقیق

11 جولائی, 2024

قیمتی الیکٹرک بائیک اب ہر شہری کی دسترس میں! حکومت کا بڑا فیصلہ

8 جون, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں