جہلم: محکمہ مال کی کارکردگی کومربوط بنانے اور ریوینوریکوری کے ٹارگٹ پورے کرنے کیلئے مسلسل کام کی ضرورت ہے جبکہ عام شہریوں کے روز مرہ کے کامو ں میں بے جارکاوٹ ڈالنے والے اہلکاروں کوکوئی رعایت نہیں دیں گے۔
ڈپٹی کمشنرجہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات محکمہ ریونیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوحسان طارق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل صبا سحر اورمحکمہ مال کے تحصیلداران اورعملہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہ ریونیو کی موجودہ مالی سال میں کارکردگی اورریونیوٹارگٹ بارے بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے ریونیوافسران کوہدایت کی کہ انتقالات، فرد، ریکارڈ درستگی، نقولات کیلئے آنیوالے شہریوں کے کام ترجیحی بنیادوں پر کریں۔


