گھر بیٹھے از خود لرنر لائسنس بنانے کا طریقہ

نگران پنجاب حکومت کی طرف سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے آن لائن سہولت فراہم کر دی ہے۔

نیوزویب سائٹ’پروپاکستانی‘کے مطابق پنجاب کے شہریوں کو آن لائن لرنر لائسنس بنوانے کے لیے ویب سائٹ (https://dlims.punjab.gov.pk/login) پر اکاؤنٹ بنا کر ایپلی کیشن فارم بھرنا ہو گا اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنی ہوں گی۔

اسی پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دہندہ کو ’پے منٹ سلپ آئی ڈی‘ دی جائے گی، جس پر صارف اپنے اے ٹی ایم کارڈ، آن لائن بینکنگ یا موبائل بینکنگ چینلز کے ذریعے ادائیگی کر سکتا ہے۔

اس ایپلی کیشن فارم میں شہریوں کو اپنی تصویر، قومی شناختی کارڈ کے دونوں طرف سے سکین شدہ نقل اور درخواست دہندہ کی عمر 50سال سے زائد ہونے کی صورت میں کسی سرکاری ڈاکٹر کے تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کی نقل اپ لوڈ کرنی ہو گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت کی طرف سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1566فیصد بڑھا دی گئی ہے۔ پہلے لرنر لائسنس کی فیس صرف 60روپے تھی جو اب ایک ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ تاہم فیس میں یہ اضافہ یکم جنوری 2024ءسے لاگو ہو گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button