جہلم: ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر کے شراب کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثلاث مسیح کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 37 بوتلیں شراب اور کار برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


