جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم اور نا جائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا، ملزم نے پرانی رنجش کی وجہ سے شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا، پولیس نے ملزم سے پسٹل 30بور معہ راؤنڈ برآمد کر لیا۔
منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظفر اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30بور معہ راؤنڈ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔


