Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں مرغی کا گوشت کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر آسمان سے چھونے لگیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں مرغی کا گوشت کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر آسمان سے چھونے لگیں

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
17 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ مہنگائی میں کمی سے متعلق حکومتی دعوے مکمل طور پر زمین بوس ہو چکے ہیں۔

جہلم شہر اور اس کے گرد و نواح میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں دوبارہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جہاں چکن کا گوشت تقریباً 750 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

کچھ روز قبل اس میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی تھی جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تھا، مگر یہ کمی عارضی ثابت ہوئی اور قیمتیں ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھنا شروع ہو گئیں۔

صرف مرغی ہی نہیں، بلکہ دیگر گوشت کی قیمتوں میں بھی بے قابو اضافہ ہو چکا ہے۔ گائے کے گوشت کے سرکاری نرخ 800 روپے فی کلو مقرر ہیں، مگر قصاب 1000 سے 1200 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

اسی طرح بکرے کے گوشت کے سرکاری نرخ 1600 روپے فی کلو ہیں، مگر مارکیٹ میں دیدہ دلیری سے 2000 سے 2200 روپے فی کلو تک فروخت جاری ہے، جس میں اکثر اوقات مادہ جانوروں کا گوشت شامل ہوتا ہے۔

شہریوں نے اس بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اربابِ اختیار، بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قصاب من مانی قیمتوں پر گوشت فروخت کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری اور سخت اقدامات نہ کیے تو قربانی کے تہوار سے قبل گوشت عام آدمی کی دسترس سے مکمل طور پر باہر ہو جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
36°C
Jhelum
clear sky
36° _ 36°
29%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
36 °C
منگل
38 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر مبینہ قبضوں کا انکشاف، سینکڑوں کنال تاحال واگزار نہ ہوسکی
3 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار
3 اکتوبر, 2026
جہلم: 8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش سانحہ ہے، سید خلیل حسین کاظمی
3 اکتوبر, 2026
ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی رپورٹ جاری، ستمبر میں 3173 افراد کو ریسکیو کیا
3 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری
3 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پولیس افسران شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

10 اکتوبر, 2023

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی خاموشی، شہر میں مصنوعی مہنگائی عروج پر

8 ستمبر, 2025

عوامی مقامات اور بلند و بالا عمارتوں میں حفاظتی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

17 دسمبر, 2025

اب ایک شناختی کارڈ پر دوسری موبائل سم کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے کتنا وقت درکار ہو گا؟

31 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں