جہلم: عید کی آمد آمد، بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا جبکہ بازارو ں میں تجاوزات مافیا نے سڑکوں کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے۔
اس کے باعث خریداری کے لیے آنے والو ں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے ،بالخصوص خواتین سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہوجاتی ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس صور تحال پر بازاروں میں جا کر تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان اپنی تحویل میں لیکر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں اس طرح سڑکوں، بازاروں کو تجاوزات مافیا سے واگزار کرا ئیں۔
شہریوں نے کہا کہ کیونکہ اس وقت بازاروں میں عید کی خریداری کے لئے خواتین اور بچیوں کا رش بڑھ چکا ہے جس کے باعث خریداری کے لیے آنے والی خواتین کا بازاروں سے گزرنا بھی دشوار ہو چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ تجاوزات کو ختم کروا کر راستوں کو کشادہ کریں تاکہ خریداری کے لئے آنے والے گاہکوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


