جہلم: محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے چوکی بیر فقیراں میں جنگل کا قانون نافذ کر لیا۔ قیمتی نایاب پرندوں اور جانوروں کی سر عام فروخت جاری،اعلی افسران کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف کے ذمہ داران نے چوکی بیر فقیراں پر تعینات اہلکاروں نے من مانیوں کی انتہا کر تے ہوئے قیمتی پرندوں اور نایاب نسل کے جانوروں کی فروخت شروع کر رکھی ہے۔ قیمتی پرندہ فالکن کی پکڑ وائی کرواتے ہیں جو کہ لاکھوں روپے میں سمگل کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ بیر فقیراں چیک پوسٹ پر تعینات دونوں اہلکار رشوت کے جرم میں پہلے بھی سزا بھگت چکے ہیں۔ وائلڈ لائف کے ملازمین کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ اہلکاروں کو متعلقہ اعلیٰ افسران کی آشیر باد حاصل ہے۔
شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف ضلع جہلم میں فرض شناس ایماندار افسران کو تعینات کریں اور کرپٹ بدعنوان راشی ملازمین کو ضلع بدر کیا جائے تاکہ قیمتی پرندے اور نایاب نسل کے جانوروں کو نسل کشی سے بچایا جا سکے۔


