جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈی پی او آفس میں کرسمس کی مناسبت سے کرسچن کمیونٹی کی لیڈر شپ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔
میٹنگ میں ایس ڈی پی او سٹی، ایس ڈی پی او صدر، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، ڈی او سی ٹی ڈی، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر، ایس ایچ اوز تھانہ سٹی، سول لائنز، صدر اور کالا گجراں نے شرکت کی۔
میٹنگ میں مسیحی برادری کی طرف سے پرویز اختر، لوئس آکاش، وقاص گل، بشارت ڈیوڈ، یاسایا جاوید، معروف بھٹی، لوئس، قندیل جیمز، سلیمان عزیز، البرٹ مسیح، عقیل صابر، ذیشان مسیح، نوید گل، سنیل برکت، بوٹا مسیح، شہزاد مسیح، مشتاق مسیح، پطرس مسیح، شہزاد مسیح، قمر مسیح سالم مسیح ، ارشد ناظم اور یوسف ناز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں کرسمس کے موقع پر امن و امان کے قیام کے حوالے سے تمام امور زیر بحث لائے گئے۔ مسیحی رہنماؤں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر امن و امان کے قیام کےلئے جہلم پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر جہلم پولیس کرسچن کمیونٹی کے تحفظ کےلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی، جہلم پولیس اقلیتوں کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔


