Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں نوجوان نسل کی کردار سازی کی جائے، علمائے کرام
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں نوجوان نسل کی کردار سازی کی جائے، علمائے کرام

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
29 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

گریٹر مانچسٹر / بولٹن: برطانیہ بھر کی طرح شمالی انگلستان میں بھی عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات کا سلسلہ بدستور جاری ہے مساجد مدرسوں اور کمیونٹی سنٹرز میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات تقریباً حرف رواں ہیں بلکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی خصوصی طور پر منائی جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک تقریب یہاں مکہ مسجد بولٹن میں منعقد کی گئی۔

جشن میلاد کی تقریب سے معروف عالم دین علامہ مفتی عنصر القادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید میلادالنبیؐ انسانی تاریخ میں سب سے بڑا خوشی اور مسرت کا تہوار ہے یہ وہ دن ہے جس میں انسانیت کا بول بالا ہوا غلاموں کو آزادی نصیب ہوئی، خواتین بزرگوں اور بچوں کو حقوق ملے اور انسانیت کا سب سے پہلا اور آخری آئین زندگی عطا ہوا۔ اس لئے اس دن کو خوشیوں اور مسرتوں سے منانا ایک فطری بات ہے ، آئمہ اولیا اللہ اور صوفیا نے ہمیشہ ربیع الاول کی تقریبات کو خوشیوں اور محبتوں سے منایا اور آمد رسول مقبول پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

جشن میلاد النبیؐ کی تقریب سے علامہ محمد ایوب چشتی ، سید تصور حسین شاہ، قاری غلام مجتبیٰ گیلانی، سید مخدوم شاہ، حافظ حمزہ ، حافظ ذیشان اصغر، حافظ مبارک حسین، مولانا کبیر قمر، قاری محمد عمر نقشبندی کے علاوہ متعدد مقررین نے خطاب کیا جس میں عاشقان رسولؐ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان سے آئے ہوئے نعت خوانوں قاری رشید احمد، قاری احمد رضا قادری، قاری محمد ابرار حسین، شبیر احمد وڑائچ، ندیم انور نوری نے نعت خوانی کا رنگ سجائے رکھا۔ علامہ مفتی عنصر القادری نے قرآنی حوالوں کے ذریعے ثابت کیا کہ رسول عربیؐ کے میلاد کا جشن منانا ایک مبارک اور خوبصورت عمل ہے جو ہمارے ایمان کو تازہ کرتا ہے اورہماری روح کو پاکیزہ اور بالیدگی عطا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر اسلامی ملکوں میں ہمیں حضور اکرمؐ کی حیات مبارکہ تعلیمات اور اسوۂ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ عام لوگوں کو روشناس کرانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آپـــــؐ کی ذات اقدس اور تعلیمات میں ایک ایسی کشش اور سچائی ہے جو خودبخود دلوں میں اترتی چلی جاتی ہے ۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اس ملک میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل کو دین کی افادیت اور اہمیت سے روشناس کریں نبی کریم ؐ کی تعلیمات کی روشنی میں ان کی کردار سازی کریں اور گھر کے اندر ایسا ماحول فراہم کریں جس سے نوجوان متاثر ہو کر دین کی جانب راغب ہوں۔

علامہ محمد ایوب چشتی نے کہا کہ ہم نے اسلام کو اپنے سینوں میں محدود کرکے رکھ دیا ہے جبکہ ہمیں آج اصلاح کی ضرورت ہے کیونکہ کائنات کی سب سے بڑی خوشی رسول اللہﷺ کا دنیا میں آنا ہے اور ہم اس خوشی کو منا کر اللہ کے حضور اس کی نعمتوں کا شکر بجا لاتے ہیں۔

سید تصور حسن شاہ نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیؐ کرہ ارض کی مشترکہ عظمت ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان آپس کے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے احکامات خداوندی اور تعلیمات نبویؐ پر عمل پیرا ہو کر بلاتفریق مذہب و مسلک رنگ و نسل اسلام کے آفاقی پیغام امن و محبت کو عام کریں۔

قاری غلام مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ جشن میلادالنبیﷺ ہمیں پوری قوت جوش و جذبہ سے منانا چاہئے نبی پاک کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر انسان دنیا و آخرت میں کامیابیوںاور کامرانیوں سے ہمکنار ہو سکتاہے۔ حافظ مبارک حسین نے کہا کہ آج ہم جس نفسانفسی کے دور سے گزر رہے ہیں اس کا تقاضہ ہے کہ ہم مزید انہماک کےساتھ حضور اکرمﷺ کی تعلیمات کو نمایاں کرکے دنیا کو بتائیں کہ مسائل اور پریشانیوں سے بچنے کا کوئی ذریعہ ہے تو وہ حضور ؐکی اتباع ہی ہے۔

مولانا کبیر قمر نے کہا کہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے جو احترام انسانیت اور رواداری کا پیغام دیتا ہے اور امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ حضورؐ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں شامل کرے اسی سے ہی ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کیا جا سکتا ہے۔ قاری محمد عمر نقشبندی اور حافظ ذیشان اصغر نے کہا کہ امت مسلمہ کے موجودہ حالات اور مسائل اسوۂ رسولؐ سے روگردانی کا نتیجہ ہے۔ کامیابی اور فلاح کا ایک ہی راستہ ہے کہ حضوراکرمﷺ سے محبت اور اطاعت کو اپنے اوپر لازم کیا جائے۔

تقریب سے سید مخدوم شاہ اور حافظ حمزہ نے بھی خطاب کیا۔ بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت قاری رشید احمد، شبیر وڑائچ، قاری ارشد محمود بگھاروی اور قاری احمد رضا قادری نے پیش کیا۔ تقریب کے شرکا کا خصوصی شکریہ قاری محمد اختر چشتی نے ادا کیا اور آخر میںامت مسلمہ عالم اسلام پاکستان کے استحکام اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
few clouds
25° _ 25°
53%
1 km/h
منگل
30 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
22 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کشتی سانحہ؛ گجرات کے 2 نوجوانوں کو ہتھوڑوں سے مارا گیا

18 جنوری, 2025

پاکستانی شہریوں کا شناختی کارڈ کیسے بلاک ہوتا ہے، اور اس کا نقصان کیا ہے؟

31 اکتوبر, 2024

ایکسپو کے انعقاد پر ایجوکیشن کمیٹی کو خراج تحسین, آ ج کے فیصلے آنے والے کل کے لیڈروں کو تشکیل دیں گے، قونصل جنرل حسین محمد

6 نومبر, 2024

سعودی عرب میں کار الٹنے سے روزگار کیلئے جانے والے 5 پاکستانی ہلاک

21 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں