جہلم سمیت پنجاب بھر میں 18 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں جہلم میں 30 ملی میٹر، منگلا 25جبکہ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آئندہ 24گھنٹوں میں جہلم سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔
راولپنڈی، لاہور ، گجرانوالہ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔


