Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں مضر صحت قلفیاں اور آئس کریم کی فروخت عروج پر، متعدد بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں مضر صحت قلفیاں اور آئس کریم کی فروخت عروج پر، متعدد بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
10 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر اور گردونواح میں مضر صحت قلفیاں و آئس کریم کی فروخت عروج پر، متعدد بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا، والدین میں تشویش کی لہر، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے خاموشی اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں کھلے عام ناقص و غیر معیاری قلفیاں و آئس کریم کی فروخت کی جارہی ہے۔ والدین نے آئس کریم اور قلفی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ یہ آئس کریم اور قلفی ناقص و غیر معیاری ہوتی ہیں جس کیوجہ سے بچے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر و دیہات میں ریڑھیوں ، سائیکلوں اور موٹر سائیکلوں پر آئس کریم کھلے عام فروخت کی جارہی ہے جسے بچے بلا جھجک استعمال کرتے ہیں، تاہم والدین کے مطابق اس آئس کریم کو بنانے میں مضر صحت کیمیکل اور گندے پانی کا استعمال کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے یہ آئس کریم اور قلفی مضر صحت اور غیر معیاری بن جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دور درازعلاقوں میں گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی بین الاضلاعی باشندے سائیکلوں، موٹر سائیکلوں ، چنگ چی رکشوں پر یہ غیر معیاری آئس کریم فروخت کرتے نظر آتے ہیں، جسے نا فہم بچے خرید کر استعمال کرتے ہیں ،تاہم والدین کے بقول نا قص میٹریل سے تیار کی گئی ایسی قلفیاں اور آئس کریم کھاتے ہی بچے ذکام ، چھاتی کے درد اور کھانسی کی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں ،جسے بعد میں کنٹرول کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اس غیرمعیاری آئس کریم و قلفیوں کی دیکھ ریکھ اور جانچ پڑتال کرنے کیلئے کوئی بھی محکمہ ذمہ داری نبھانے کو تیار نہیں ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی غیرمعیاری آئس کریم کے کارروبار کوکنٹرول کرنے میں خاموش تماشائی کا رول ادا کررہے ہیں، جس کی وجہ سے بچوں میں موذی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔

والدین سمیت سماجی، مذہبی، رفاعی، فلاحی اور تنظیموں کے عمائدین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے اورآئس کریم کی جانچ پڑتال کرکے معیاری آئس کریم کے کاروبار کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: میونسپل کمیٹی دفتر کے ارد گرد تجاوزات کی بھرمار، تجاوزات مافیا نےشہریوں کا جینا دوبھر کر دیا

27 ستمبر, 2025

جہلم میں گھریلو تنازعہ پر شوہر کی فائرنگ، بیوی سمیت دو خواتین زخمی، ملزم گرفتار

26 جنوری, 2025

جہلم میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات کی کھلے عام فروخت، شہری خطرناک بیماریوں میں مبتلا

22 نومبر, 2023

جہلم: شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر طبی کیمپس قائم، آگاہی مہم جاری

12 جون, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں