جہلم میں سرکاری ادارے کا نام استعمال کر کے شہری سے لاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار

جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ادارے کا نام استعمال کر کے شہری سے لاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عارف محمود نے شہری کے بیٹے کو قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں بے گناہ ثابت کروانے کے لیے دو لاکھ لیے اور مزید تین لاکھ روپے بھی مانگے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عارف محمود کو گرفتار کرلیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button