Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: خاندانی منصوبہ بندی اور صحت ماں و بچہ کے لیے سماجی رویوں میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

خاندانی منصوبہ بندی اور صحت ماں و بچہ کے لیے سماجی رویوں میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
15 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: خاندانی منصوبہ بندی اور صحتِ ماں و بچہ کے فروغ کے لیے سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت و آبادی کے زیرِ اہتمام جہلم میں ایک روزہ “ایجوکیشنل فیملی میلہ” کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

یہ میلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پاپولیشن مینجمنٹ وژن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں میجر اکرم شہید پارک جہلم میں منعقد ہوا، جس میں شہریوں، فیملیز اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی یاسر اقبال (ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر) تھے، جبکہ خضر حیات، میمونہ انجم، سعید احمد اور فرحت کمال ضیاء نے بطورِ اعزازی مہمان شرکت کی۔

میلے کا بنیادی مقصد شہریوں کو آبادی میں تیزی سے اضافے کے سماجی و معاشی اثرات، خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت اور صحتِ ماں و بچہ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ شرکاء کی دلچسپی کے لیے جھولے، ڈھول پرفارمنس، جھومر، میوزیکل چیئر، کوئز مقابلے، صحت مند ماؤں اور بچوں کے مقابلے اور رسہ کشی جیسے رنگا رنگ پروگرام منعقد کیے گئے، جن سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔

محکمہ صحت و آبادی، صنعت زار اور ریسکیو 1122 کی جانب سے قائم آگاہی اسٹالز پر شہریوں کو مفت طبی معائنہ، ادویات کی فراہمی اور ہنگامی طبی امداد سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ خواتین اور بچوں کی دلچسپی کے لیے چوڑیوں اور مہندی کے اسٹالز، بچوں کے کھلونوں کے اسٹالز اور مختلف اقسام کے فوڈ اسٹالز بھی لگائے گئے، جس سے میلے کا ماحول خوشگوار اور فیملی فرینڈلی بن گیا۔

اس موقع پر مہمانانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن برقرار رکھنے کے لیے عوامی رویوں میں مثبت تبدیلی ناگزیر ہے جبکہ حکومتِ پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

میلے کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم حسن خالد وڑائچ نے تمام مہمانانِ خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات جبکہ معزز مہمانوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں، جس کے ساتھ یہ بامقصد تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بڑھتی آبادی، وسائل کی کمی اور سماجی مسائل بے روزگاری و غربت کا سبب بن رہی ہے، ڈاکٹر اظہر محمود کیانی

21 دسمبر, 2024

آندھی،بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری، عوام سے احتیاطی تدابیر کی اپیل

2 جون, 2026

جہلم شہر میں تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا پیدل چلنا مشکل ہو گیا

12 فروری, 2024

عیدالفطر کے موقع پر محفوظ سفر کیلئے موٹروے پولیس نے خصوصی ایکشن پلان ترتیب دے دیا

28 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں