جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر قیادت جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی شان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2کلو 100گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضاکو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1کلو 50گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل رضا سے 20لیٹر شراب معہ 12کپیاں برآمد کر لیں، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔


