Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یوم عاشور؛ جہلم میں شہریوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری و فاتحہ خوانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یوم عاشور؛ جہلم میں شہریوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری و فاتحہ خوانی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
16 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: یوم عاشورکی آمد کے باعث شہریوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری و فاتحہ خوانی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار قبروں کی مرمت اور پھول نچھاور کرنے کیلئے قبرستانوں کا رخ کر نے کا سلسلہ جاری و ساری ہے جبکہ پھول بیچنے والوں اور گورکنوں کا کاروبار بھی خوب چمک اٹھا۔

قبرستانوں میں جہاں عام دنوں میں ویرانیاں چھا ئی رہتی ہیں، وہاں یوم عاشورکے باعث بڑی تعداد میں شہری اپنے ۱ٓبا و اجداد، والدین،بیوی بچوں،بہن بھائیوں اور دیگر عزیز رشتہ داروں کے ہمراہ داغ مفارقت دے جانیوالے اپنے پیاروں کی قبروں پرحاضری، قرآن پاک کی تلاوت،فاتحہ خوانی،قبروں کی مرمت کرنے کیساتھ ساتھ ان پر پھول نچھاور کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب قبرستانوں کے باہر بیٹھے گورکنوں کا بھی خوب کمائی کا سلسلہ جاری ہے جو ایک قبر پر مٹی ڈالنے اور اس کی لپائی کرنے کیلئے 600سے 800روپے تک وصول کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

گورکنوں کا کہنا ہے کہ سال میں ایک بار ہی محرم الحرام کے موقع پراکثریتی لوگ بڑی تعداد میں اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے کیلئے آتے ہیں اسلئے مہنگائی کے تناسب سے ہم عام دنوں کی نسبت کچھ زیادہ پیسے وصول کرلیتے ہیں اسی طرح پھول،اگر بتیاں،ٹوٹا چاول،دال وغیرہ فروخت کرنے والے بھی اپنی مرضی کے نرخوں پر اشیا فروخت کر تے دکھائی دیئے۔

اس موقع پرقبرستانوں میں موجود بعض بزرگ شہریوں کا کہناتھا کہ عشرہ محرم الحرام میں قبرستان آنے کی روایت صدیوں پرانی ہے اور اگر انسان یہاں آتا جاتا رہے تو یہ احساس ہوتا ہے کہ ایک دن ہم نے بھی شہر ِ خاموشاں میں مستقل سکونت اختیار کرنی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ قبرستان میں آکر دعا کرنا اسلئے بھی افضل ہے کہ سانحہ کربلا اور حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی اور ان کے صبرو استقلال کی مثال ہمارے سامنے آجاتی ہے جس سے نیک اعمال کرنے کا جذبہ بیدار اور ظلم کے سامنے کلمہ حق کہنے کی ہمت پیدا ہوجاتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

400کالجز میں پرنسپل کی تعیناتیاں ، ہائر ایجوکیشن نے میرٹ بتا دیا

1 ستمبر, 2024

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم صبا سحر کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کا دورہ

7 اکتوبر, 2023

سرکاری سطح پر مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

24 اگست, 2024

جہلم میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں فعال

3 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں