Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جاپان کا غیر ملکی مزدوروں کیلئے بڑا اعلان ،جلد ہی ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرے گا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جاپان کا غیر ملکی مزدوروں کیلئے بڑا اعلان ،جلد ہی ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرے گا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

حکومتِ جاپان نے عمر رسیدہ افراد کی آبادی میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے آئندہ سالوں میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکیوں مزدوروں کو اپنے ہاں کام دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس دائرہ کار میں ماہ اپریل سے شروع کیے جانے والے نئے ویزا سسٹم سے غیر ملکی مزدوروں کے جاپان آنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

ڈوئچ اویلے کی وائس آف ٹرکی کی خبر کے مطابق حکومتی جاپان ملک میں کام کرنے والے غیر ملکی مزدوروں کے لیے حالات کو سازگار بنانے کے لئے نئے اقدامات اٹھا رہی ہے

جاپانی حکومت نے مختلف شعبوں کے لیے غیر ملکی ورکرز کو ویزے جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق حکومت نے غیر ملکی ملازموں کے لیے ویزے جاری کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت اب جاپان آنے کے خواہش مند آسانی سے ویزا حاصل کرسکیں گے۔

حکومت نے زراعت، نرسنگ، تعمیرات، ہولڈنگ اور بحری جہاز کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے ویزے جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔

حکومتی ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں غیر ملکی افراد کو آسان شرائط پر پانچ سال کا ویزا جاری کیا جائے گا بعد ازاں کمپنی مذکورہ شخص کو مزید ملازمت دینے کی درخواست کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت نوجوانوں کے ویزے کی مدت میں اُن کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے توسیع کی جائے گی۔

دنیا کے تیسرے بڑے ترقی یافتہ ملک نے یہ اعلان اپنے ملک کے نوجوانوں کی کمی کو دیکھتے ہوئے کیا کیونکہ اب جاپان میں صنعتیں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور اُن کے پاس مزدورں کی سہولت موجود نہیں‌ ہے۔

جاپانی حکومت کی جانب سے خواہش مند افراد کو ’بلو کالر‘ یعنی مزدوری کا ویزہ دیا جائے گا، غیر ملکی شہری دفتری کام یا مینیجمنٹ میں کام کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

حکومت کی جانب سے ایک شرط ضرور عائد کی گئی ہے کہ خواہش مندافراد کو جاپانی زبان کی سمجھ بوجھ لازمی ہیں یعنی وہ اسے لکھ سکیں اور پڑھ بھی سکیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ اس منصوبے کے تحت جاپان میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لیے ویزے کا حصول انتہائی آسان ہو جائے گا۔

حکومتی حلقے کو یقین ہے کہ اس منصوبے کے تحت جاپانی صنعتی شعبوں کو ایک نئی جہت حاصل ہو گی اور ملکی پیداواری عمل کا پہیہ گھومتا رہے گا۔

ذرائع کے مطابق جاپان کو زرعی، نرسنگ، تعمیراتی، ہوٹلنگ اور بحری جہاز سازی کے شعبوں میں مزدوروں اور پیشہ ورانہ تربیت کے حامل افراد کی شدید ضرورت ہے۔ اس مناسبت سے مجوزہ قانون کی منظوری کے بعد انہی شعبوں کے لیے ہنرمند اور عام لیبر کے لیے ویزوں کا اجراء کیا جائے گا۔

یہ امر اہم ہے کہ ماضی میں جاپان غیر ملکی ورکرز کو اپنے ملک میں کام کرنے کے لیے رہائشی اجازت دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتا تھا۔

ٹوکیو حکومت کے ترجمان کے مطابق غیر ملکی ورکرز کے لیے مجوزہ قانونی بل جلد ہی پارلیمان میں پیش کیا جا رہا ہے اور اس کی منظوری کے بھی جلد امکانات ہیں۔ حکومتی ترجمان کے مطابق بل کی منظوری کے بعد اگلے برس اپریل میں اس قانون کا نفاذ ہو سکتا ہے۔ جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے واضح کیا ہے کہ یہ قانون جاپانی امیگریشن پالیسی میں مکمل تبدیلی کا آئینہ دار نہیں ہو گا۔

جاپان کی مقامی آبادی میں ایک مخصوص شرح سے مسلسل کمی پیدا ہو رہی ہے۔ بوڑھے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ آبادی میں کمی کے رجحان کی وجہ سے دنیا کی اس تیسری بڑی اقتصادی قوت و مزدوروں کی کمیابی کا سامنا ہے۔ موجودہ حکومتی پلان بھی اس کمیابی کو ختم کرنے کے تناظر میں ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
overcast clouds
29° _ 29°
32%
1 km/h
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
35 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

20 جولائی, 2024

سفر کے دوران زیادہ سے زیادہ پیسہ کیسے بچائیں، جانئے 7 آسان طریقے

4 جنوری, 2025

بوسنیا کے ورک پرمٹ کے غلط استعمال پر پاکستانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

1 ستمبر, 2024

پاکستان بھر میں شدید اسموگ سے فضائی آپریشن متاثر، 34 پروازیں منسوخ

10 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں