Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں مہنگائی کا طوفان؛ بجلی، گیس اور پٹرول کے بڑھتے اخراجات نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں مہنگائی کا طوفان؛ بجلی، گیس اور پٹرول کے بڑھتے اخراجات نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
4 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں مہنگائی کی مسلسل بڑھتی ہوئی لہر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے اخراجات کے باعث نہ صرف گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے بلکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے عوام شدید معاشی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں بجلی، گیس اور ایندھن کے اخراجات میں اضافے کے اثرات براہِ راست بازاروں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد دکاندار اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان اپنی مرضی کے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں، جبکہ پرائس کنٹرول کے مؤثر اقدامات نہ ہونے کے باعث عام صارف کو مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کے مطابق آٹا، گھی، چینی، دالیں، سبزیاں، پھل، گوشت اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں مسلسل بلند سطح پر برقرار ہیں، جبکہ بجلی اور گیس کے بھاری بلوں، پٹرول کے اخراجات اور دیگر یوٹیلیٹی چارجز نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام بھی مشکل بنا دیا ہے۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث سفید پوش اور دیہاڑی دار طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور بہت سے خاندان بنیادی ضروریات پوری کرنے میں بھی دشواری محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے اخراجات اور کم ہوتی قوتِ خرید نے لوگوں کو ذہنی پریشانی اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔

شہریوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے، ناجائز منافع خوری کی روک تھام، سرکاری نرخناموں پر سختی سے عملدرآمد اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
63%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پیٹرولیم مصنوعات 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان

13 نومبر, 2024

جہلم میں آزادی کپ ویمن ہاکی لیگ کا فائنل میچ کامیابی سے اختتام پذیر

2 اگست, 2024

جہلم میں مہنگائی کا جن بے قابو، دکاندار من مرضی کے نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے میں مگن

4 مارچ, 2024

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا جہلم جم خانہ کا دورہ، تعمیراتی کام کا مشاہدہ، رفتار تیز کرنے کی ہدایت

20 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں