دینہ میں گرین بس پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑنے کے واقعے میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے چلائی جانے والی گرین بس پر نامعلوم شخص نے پتھراؤ کر کے بس کا شیشہ توڑ دیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ دینہ نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دی جس نے جدید تکنیکی ذرائع اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی جاری رہے گی۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور عوامی فلاحی منصوبوں کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔



Aisy logon ko ibrat ka nishan banana chayie jo awami service ki sahoolat ko damage kr rhy hain.
Pakistan punjab govenemnt doing good job .
Good work on the provisional level.
جس نے یہ گھٹیا کام کیا اُسے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ مستقبل میں مزید ایسے واقعات پیش نہ آئیں