Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات؛ جہلم میں 9 طلبہ نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات؛ جہلم میں 9 طلبہ نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

سید توقیر آصف شاہ
سید توقیر آصف شاہ
5 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم:‌چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات 2025 کے دوران مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ دوران معائنہ 9 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، جن کے خلاف فوری طور پر کیسز رجسٹر کر کے ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیا گیا۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان نے امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ امتحانات میں شفافیت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی، نقل اور بوٹی مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے امتحانی عملے کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری جانب کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول دینہ، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول دینہ، اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن جہلم کے امتحانی مراکز (سینٹر A اور B) کا معائنہ کیا۔

دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امتحان کے دوران نو طلبہ، جن میں رولنمبر716311امتحانی مرکزگورنمنٹ ہشمت علی اسلامیہ ایسو سی ایٹ کالج ڈھوک کشمیریاں راولپنڈی، رولنمبر716312امتحانی مرکزگورنمنٹ ہشمت علی اسلامیہ ایسو سی ایٹ کالج ڈھوک کشمیریاں راولپنڈی،رولنمبر707248گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ جہلم،رولنمبر707291گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ جہلم،رولنمبر707293گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ جہلم رول نمبر 701945 گورنمنٹ ایسوسییٹ کالج فار وومن جہلم سینٹر بی رول نمبر 740196 اور 740227 گورنمنٹ ایم سی سلامیہ ہائر سکینڈری سکول جہلم شامل تھے، نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جن کے خلاف فوری طور پر کیسز رجسٹر ڈکر کے ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیے گئے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے سلسلے میں قائم پریکٹیکل لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس دوران گرلز ہائر سیکنڈری اسکول دینہ میں تعینات پریکٹیکل ایگزامینر محمود احمد SST کو پریکٹیکل SOPs کی سنگین خلاف ورزی پر فوری طور پر ڈیوٹی سے فارغ کر دیا گیا، اور ان کی جگہ نیا ایگزامینر تعینات کر دیا گیا ہے۔

تعلیمی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانی نظام کو شفاف اور بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی کو بھی قواعد کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کا کرسمس اور یوم قائداعظم کے لیے سکیورٹی پلان جاری، 400 سے زائد اہلکار تعینات

24 دسمبر, 2024

جہلم میں موٹر سائیکل سوار چچا اور تین بھتیجے برساتی نالے میں بہہ گئے، 11 سالہ بچہ جاں بحق

6 اکتوبر, 2025

سوہاوہ کی 19 سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

7 جولائی, 2024

جہلم: پولیو مہم میں 98 فیصد سے زائد ہدف حاصل، ڈپٹی کمشنر نے مزید اقدامات کی ہدایت کر دی

9 اکتوبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں