Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا جالپ کے مختلف علاقوں کا دورہ، محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا جالپ کے مختلف علاقوں کا دورہ، محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا

محمد وسیم
محمد وسیم
24 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور عزاداروں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے علاقہ جالپ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پینوال، کوٹلی پیراں اور عبداللہ پور سمیت اہم قصبوں میں جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران سے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی اور عزاداروں کی سہولت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جلوسوں کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی پوائنٹس اور دیگر حساس مقامات کا بھی معائنہ کیا۔

عائشہ شفقت نے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جائے تاکہ عزاداروں کو صاف ستھرا اور پرامن ماحول میسر آ سکے۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سکندر گوندل، ایس ڈی پی او پنڈدادنخان سرکل عبدالجبار اور پاک فوج کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ حکام نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کی فضا کو برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے تمام انتظامات کو ہر وقت فعال رکھیں تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں فائرنگ اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 3 ملزمان گرفتار

5 ستمبر, 2024

بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے سے جہلم سمیت ضلع بھر میں تعمیراتی کام ٹھپ، مزدورطبقہ پریشان

7 اکتوبر, 2024

عوام کیلئے اچھی خبر! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

14 فروری, 2025

جہلم میں شہریوں کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار، مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد

30 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں