جہلم: ناقص اور غیر معیاری مضر صحت دودھ اور دہی کی فروخت کھلے عام جاری ہے، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور اس کے گرد و نواح میں غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام کی عدم توجہی کے باعث دودھ اور دہی کے کاروبار سے وابستہ افراد انتہائی ناقص اور مضر صحت مصنوعات فروخت کر رہے ہیں، جو بچوں اور بزرگوں کو خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہیں۔
شہریوں نے اپیل کی ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوری اقدامات کرے اور ناقص اور مضر صحت دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی عمل میں لائے تاکہ عوام کو ان جان لیوا مصنوعات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


