Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عمران خان کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عمران خان کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے فوکل پرسن برائے پنجاب اور رکن پنجاب اسمبلی بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد نے پنجاب اسمبلی میڈیا ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کی حکم عدولی ہو رہی ہے۔

بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد نے کہا کہ اس وقت سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، عمران خان کے آئین کے مطابق حقوق چاہتے ہیں، حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرے اور جو رکاوٹ ہے اسے سزا دے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے 27 ستمبر کی کال پر حکومت غلط فہمیاں پھیلا رہی ہے۔ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کہ پاکستان میں سکیورٹی، مہنگائی، امن و امان کے مسائل اور سیاسی عدم استحکام تھا۔

بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد نے کہا کہ 50 ہزار میگاواٹ کے باوجود 22 ہزار میگاواٹ کی ڈیمانڈ پوری نہ کرکے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ لندن میں ہو رہا ہے، ان کی اولادیں اور جائیدادیں لندن میں ہیں، حکمرانی ختم ہوگی تو تمام دولت اور سوٹ کیس کے ساتھ لندن چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سی سی ڈی کو بے تحاشا اختیارات دیے گئے تاکہ امن ہو، لیکن جتنے جرائم خواتین کے ساتھ ہو رہے ہیں وہ افسوسناک ہیں۔ چالان پولیس انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے، لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ ٹریفک وارڈن اپنی طاقت اور غنڈہ گردی سے قانون نافذ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی موٹرسائیکلوں اور ریڑھیوں کو آگ لگا رہے ہیں، نوجوان ٹریفک وارڈن کی حرکت سے جان چلی گئی، حکومت اس پر فوری ایکشن لے۔

بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو سے اگر ملک کی بدنامی ہوئی تو پھر رضا ڈار کیس سے کیا خوشنامی کمائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی پنشن، ریٹائرمنٹ کی سہولیات اور لیو انکیشمنٹ ختم کردی گئی ہے۔ جو ملازم سروس میں فوت ہوتا یا زخمی ہوتا تو لواحقین کو محکمہ میں نوکری بھی دی جاتی تھی، جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر کی راہ تک رہے ہیں، انہوں نے آنا ہی چھوڑ دیا ہے، وہ جواب دیں، اگر ملازمین میں اتنی طاقت ہوگی تو پوچھ لیں گے۔

بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد نے کہا کہ حکومت اس دعوے سے آئی تھی کہ ملک کے مسائل حل کریں گے، لیکن ان مسائل کو دلدل بنا کر عوام کو ڈبو دیا ہے۔ حکمران حکومت کرنے کے چکر میں ظلم و ستم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کافی حد تک بڑھ چکی ہے، ہم نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بھی بنا دیا تھا۔ صوبے بننے چاہئیں لیکن یہ زبردستی کے حکمران ہیں، لانگ ٹرم پالیسی عوام پر مسلط کریں گے، پھر مسائل ہوں گے۔

بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد نے کہا کہ ڈکیتی کرکے اقتدار میں آنے والی فارم 47 کی حکومت عوامی مسائل حل نہ کرسکی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
clear sky
22° _ 22°
36%
2 m/s
ہفتہ
22 °C
اتوار
30 °C
پیر
31 °C
منگل
31 °C
بدھ
31 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی موڑ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، 51 سالہ شخص جاں بحق
7 نومبر, 2026
ضلع جہلم سے 15 نومبر کو آل پاکستان اہلِ حدیث کانفرنس میں بڑا قافلہ شرکت کرے گا، حافظ عبدالحمید عامر
7 نومبر, 2026
مریم نواز حکومت کا للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا مسلم لیگ نون کا فارم 45 سے ہے، فواد چوہدری
7 نومبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں شوہر گرفتار
7 نومبر, 2026
پنڈدادنخان کے محمدی چوک میں ہوٹل کے اسٹور روم آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا
7 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، تین اشتہاری مجرمان اور ایک عدالتی مفرور گرفتار

6 جولائی, 2026

جہلم پر ظلم بند کیا جائے، للِہ جہلم ڈیول کیرج وے عوام کے لیے عذاب بن چکا ہے، مشتاق احمد

27 جون, 2024

پنڈدادنخان کے نوجوان نے بیچلرز آف انٹرنیشنل ریلیشن کی ڈگری نمایاں نمبروں کے ساتھ حاصل کرلی

25 جنوری, 2025

دینہ میں 7 ہزار روپے کیلئے شہری کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار

6 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں