Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ایمان اور سود ایک ساتھ نہیں چل سکتے، حقیقی کامیابی اتباعِ رسول ﷺ میں ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ایمان اور سود ایک ساتھ نہیں چل سکتے، حقیقی کامیابی اتباعِ رسول ﷺ میں ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
22 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ ایمان اور سود آپس میں بالمقابل ہیں۔ اگر کوئی ایمان کا دعویٰ بھی کرے اور پھر سود کا لین دین بھی کرے تو انجام وہی ہوگا جو کفر کرنے والوں کا ہوا۔ دوزخ کی آگ کفر کرنے والوں کیلئے تیار کی گئی ہے۔ اللہ کے حبیب ﷺ کی اطاعت ہی دراصل اللہ کی اطاعت ہے۔

یہ باتیں امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعۃ المبارک کے روز خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیال درست نہیں کہ صرف رکوع و سجود کے ذریعے جنت حاصل ہو جائے گی بلکہ جنت اللہ تعالیٰ کی رحمت سے عطا ہوگی۔ اللہ کریم نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن کا شکر ادا کرنا بھی ممکن نہیں، اس لیے انسان کو کبھی اپنی عبادات پر غرور نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ دنیا کی ہر چیز کو فنا ہے، اس لیے دنیاوی کامیابی بھی عارضی ہے۔ حقیقی فلاح اور کامیابی کی بنیاد اتباعِ محمد الرسول اللہ ﷺ ہے۔ دونوں جہانوں کی کامیابی اسی زندگی میں اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود کے اندر رہتے ہوئے حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حدود اللہ سے تجاوز کر کے حقیقی فلاح حاصل نہیں ہو سکتی۔ دین اسلام انسان کو اعلیٰ اصول عطا کرتا ہے جبکہ ذاتی پسند و ناپسند اور خواہشاتِ نفس صرف فساد کو جنم دیتی ہیں۔ سکون اور ٹھہراؤ صرف دین اسلام کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے میں ہے کیونکہ اسلام دینِ فطرت ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے مزید کہا کہ قرآن کریم حقیقی کامیابی کو جنت قرار دیتا ہے۔ انسان کی زندگی تیزی سے اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے اور یہی وقت آخرت سنوارنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موت آنے سے پہلے انسان کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے، نیک اعمال اختیار کرنے چاہئیں اور زندگی کو حسرت پر ختم نہیں ہونے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نورِ ایمان وہ عظیم دولت ہے جس سے دنیا و آخرت کی کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ بخشش ہمارے اعمال سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہوگی، تاہم ہر عمل کو نبی کریم ﷺ کی اتباع کے مطابق بنانا ضروری ہے۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی، استحکام اور بقا کیلئے خصوصی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں

1 اپریل, 2025

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

2 جولائی, 2024

موبائل فون صارفین سے 338 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس وصولی کا انکشاف

11 دسمبر, 2024

جہلم: بھارت کا حملہ یہود و ہنود گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، آپریشن بنیان مرصوص عظیم فوج کا عظیم کارنامہ ہے؛ علماء کرام

11 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں