دینہ: جماعت اسلامی کے حلقہ پی پی 24سے امیدوار ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کا الیکشن مہم کے سلسلے میں شہر کا دورہ کیا۔ مین بازار ، منگلا روڈ اور جی ٹی روڈ پر تاجروں نے شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار بھی پہنائے، امیدوار برائے پی پی 24ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے تاجروں اور ووٹروں میں جماعت اسلامی کا منشورکے پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 24سے جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ الیکشن مہم کے سلسلے میں مین بازار ، منگلا روڈ اور جی ٹی روڈ کا دورہ کیا ، دورے کے دوران مقامی تاجروں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے اپنے امیدوار ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کا بھی شاندار استقبال کیا۔
ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے اپنے پارٹی کے منشور کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہر قسم کے تعصبات سے پاک ہے، پاکستان کے واحد جمہور ی اور غیر موروثی جماعت ہے، ہر دکھ کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک دیانتدار اور سب سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد کی جماعت جماعت اسلامی ہے۔ انشاء اللہ منتخب ہو کر حلقے میں تمام سہولیات سے آراستہ جدید جنرل ہسپتال کا قیام، صاف پانی کی فراہمی، پورے حلقے میں گیس کی فراہمی، سیوریج پائپ کا جدید نظام ، سکولز کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر منصوبے مکمل کریں گے ۔


