Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: منتخب حکومت کو اقتدار منتقل ہونے پر ہی پاکستان بحران سے نکل سکتا ہے، امجد ملک
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

منتخب حکومت کو اقتدار منتقل ہونے پر ہی پاکستان بحران سے نکل سکتا ہے، امجد ملک

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
7 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

مانچسٹر: پاکستان معاشی اور سیاسی بحران سے اسی وقت نکل سکتا ہے جب عوام کی منتخب حکومت کو اقتدار سونپا جائے گا، موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ غیر جانبدار موجودہ حکومت صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔

ان خیالات کا اظہار اوورسیز کوارڈنیٹر مسلم لیگ (ن) اور اے پی ایل برطانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران اس قد رقرضے بھاری سود پر لئے گئے کہ اب انہیں واپس کرنا آنے والی کسی بھی حکومت کیلئے ایک چیلنج ہوگا، ہم سیاست کی نہیں بلکہ معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے مسلم لیگ ن کو نجات دہندہ تصور کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ادوار میں پاکستان نے بے مثال ترقی کی اور ایٹمی طاقت بنا مگر آج ایک مستحق حکومت نہ ہونے کی وجہ سے پورا عالم اسلام احساس محرومی، خوف و دہشت کا شکار ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔

امجد ملک نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں تو دوسری طرف وہ آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلانے کا عزم کر چکے ہیں، پاکستان کو اپنے زیر نگیں رکھنے کے لئے عالمی طاغوتی طاقتیں انتخابات کے التواء کا رونا رو رہی ہیں جبکہ بروقت انتخابات سے ہی موجودہ حالات سے نکلا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف عوام کو دہلیز پر پہنچا کر ہی ترقی کے راستوں کا تعین کیا جا سکتا ہے، جب انصاف کا بول بالا ہوگا تو دنیا بھر میں ایک کروڑ سے زائد تارکین وطن قانونی طریقوں سے پاکستان زر مبادلہ بھیج کر اس کی معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں، تارکین وطن ہمیشہ اپنی روزی روٹی کیلئے اتنا فکر مند نہیں رہتے، جتنا وہ پاکستان کے حالات سے متاثر ہوتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، یوسف رضا گیلانی

5 اگست, 2024

عمران خان پر تمام مقدمات جھوٹے ہیں، شکیل رفیق تھوتھالوی

21 مارچ, 2024

اولیائے کرام کی درگاہیں اور درس گاہیں این جی اوز کا کردار ادا کررہی ہیں، قاضی عبدالعزیز چشتی

3 ستمبر, 2024

پاکستان بزنس کونسل شارجہ کا قیام اور شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ پہلا اجلاس

22 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں