Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بیرون ملک جانے والوں کے لیے ای پروٹیکٹر کی سہولت شروع، طریقہ کار کیا ہے؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بیرون ملک جانے والوں کے لیے ای پروٹیکٹر کی سہولت شروع، طریقہ کار کیا ہے؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

مزمل اشرف کا سعودی عرب کا ویزا لگا تو انہیں یہ ہدایت کی گئی کہ وہ اس پر پروٹیکٹر لگوائیں جس کے لیے انہوں نے معلومات حاصل کیں تو معلوم ہوا کہ اس مقصد کے لیے انہیں گجرات سے راولپنڈی جانا ہو گا۔

ان کے علم میں یہ بات آئی کہ راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد میں واقع پروٹیکٹوریٹ دفتر سے ایک پیچیدہ اور طویل عمل سے گزر کر ہی پروٹیکٹر لگ سکتا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ اگر صبح نو بجے راولپنڈی پہنچیں گے تو وہ اپنا کام کروانے میں ناکام رہیں گے کیونکہ پروٹیکٹوریٹ دفتر کے باہر صبح سویرے ہی قطار لگنا شروع ہو جاتی ہے اور بعض اوقات دفتر کا وقت ختم ہو جاتا ہے لیکن یہ قطار ختم نہیں ہوتی۔

مزمل اشرف نے اس لیے یہ فیصلہ کیا کہ وہ ایک دن قبل ہی اپنے رشتے دار محمد ریاض کے پاس پہنچ جائیں گے جو سرکاری ملازمت کی وجہ سے ایک طویل عرصے سے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا کیوںکہ اگلے روز پروٹیکوریٹ کے باہر طویل رَش تھا مگر وہ وقت پر فارغ ہو گئے۔

بیورو آف امیگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے پہلے 10 ماہ میں سات لاکھ 23 ہزار سے زیادہ افراد بیرونِ ملک گئے ہیں۔ ان افراد نے راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر آٹھ علاقائی پروٹیکٹوریٹ دفاتر میں خود جا کر پروٹیکٹر لگوائے۔

روزانہ اوسطاً دو ہزار دو لوگ ان دفاتر کا رُخ کرتے ہیں جس سے نہ صرف ان کے وسائل خرچ ہوتے ہیں بلکہ کم تعلیم یافتہ ہونے کے باعث انہیں مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
پورے ملک میں صرف آٹھ دفاتر ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو طویل سفر بھی طے کرنا پڑتا ہے۔

امیگریشن قوانین کے مطابق ورک ویزے پر جانے والے شہریوں کو پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس کے دفتر میں اپنے پاسپورٹ، ویزے اور ملازمت کے معاہدے کی اصل دستاویزات کے علاوہ ان کی فوٹو کاپیاں اور تصاویر لے کر جانا ہوتا ہے۔ یہاں انہیں پروٹیکٹر کی فیس کے علاوہ ویلفیئر فنڈ اور اوورسیز شناختی کارڈ کی سلپ کی فیس کے ساتھ ہی چالان کی رقم بھی جمع کروانا ہوتی ہے۔

پروٹیکٹر لگنے سے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو ہر طرح کا مکمل قانونی تحفظ فراہم كیا جاتا ہے. (فوٹو: روئٹرز)

اس تکلیف سے بچنے کے لیے جہاں بیرون ملک جانے والے افراد مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں وہیں پروٹیکٹوریٹ دفاتر کے آس پاس موجود ایجنٹ جعلی مہریں لگا کر شہریوں کو جعلی پروٹیکٹر لگا کر دیتے ہیں جس سے نہ صرف بیرون ملک جانے والے شہری کئی قانونی فوائد سے محروم ہو جاتے ہیں بلکہ قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

اس صورتِ حال سے بچنے کے لیے وہ تمام لوگ جنھوں نے بیرون ملک سے براہ راست ایمپلائمنٹ ویزا حاصل کیا ہے وہ گھر بیٹھے آن لائن پروٹیکٹر حاصل کر سکتے ہیں۔

ای پروٹیکٹر حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

ای پروٹیکٹر حاصل کرنے کے لیے بیورو آف امیگریشن کی ویب سائٹ پر جا کر آپ اس لنک https://beoe.gov.pk/direct-emigrant-registration کے ذریعے رجسڑ ہو سکتے ہیں۔ اس فارم میں اپنے بارے میں ضروری معلومات کے ساتھ ساتھ آجر، تنخواہ اور ملازمت کے معاہدے کی تفصیلات درج کرنا ہوتی ہیں جس کے بعد ویزا، پاسپورٹ، شناختی کارڈ، ملازمت کا معاہدہ، تمام فیسوں کی رسیدیں، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں اَپ لوڈ کرنا ہوتا ہے۔

رجسٹریشن کے وقت آپ اپنے علاقائی پروٹیکٹوریٹ دفتر کا انتخاب کرتے ہیں جہاں آپ کی جانب سے بھجوائی گئی دستاویزات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور طے شدہ وقت کے اندر اندر ای میل پر ای پروٹیکٹر بھیج دیا جاتا ہے، جس کی تصدیق اس پر شائع بار کوڈ سے کی جا سکتی ہے۔ ایئرپورٹس پر یہ ای پروٹیکٹر اب سے قابل قبول ہو گا۔

پروٹیکٹر کے فوائد

پروٹیکٹر لگنے سے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو ہر طرح کا مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، جس ملک میں ملازمت ہو وہاں پاکستانی مشن سے مکمل معاونت کا استحقاق مل جاتا ہے جبکہ پاکستانی سفارت خانے کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سے قانونی معاونت طلب کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح پاکستان میں خاندان کو درپیش مسائل میں ایک حد تک کمی لائی جا سستی ہے۔

اس کے علاوہ سٹیٹ لائف آف پاکستان کے ذریعے 10 لاکھ روپے پریمیئم تک کی لائف انشورنس بھی دی جاتی ہے۔

ویلفیئر فنڈ کی ادائیگی کے بعد اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی رکنیت مل جاتی ہے جس کے تحت بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات، ہوائی اڈوں پر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے کاؤنٹرز پر تعینات عملے سے قانونی اور دیگر ضروری رہنمائی اور معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، جبکہ رہائشی سکیموں میں بھی پلاٹ لینے کا حق حاصل ہو جاتا ہے اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری بھی کی جا سکتی ہے۔ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کسی حادثے/ سانحے کی صورت میں مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

26 دسمبر, 2025

کرپٹ اور بداخلاق سرکاری افسران کی شامت آگئی، نئی ایپ کیسے استعمال کی جائے؟

1 جون, 2026

ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینک سکھا اور رورل ہیلتھ سنٹر کشمیر کالونی کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

13 جولائی, 2026

جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 357 افراد کی جانچ پڑتال

22 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں