Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نظم اور قانون کا اطلاق انسانی معاشرے کی ضرورت ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نظم اور قانون کا اطلاق انسانی معاشرے کی ضرورت ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 دسمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ تمام امیدیں اور توقعات اپنے اللہ سے رکھیں اور توکل کی دولت نصیب ہو تو ہم مخلوق کی خوشنودی سے نکل کر اللہ کی رضا کے لیے عمل کریں اور ہماری نمازیں،رکوع و سجود کی ہمیں خبر نہیں ہوتی ہے کہ ایک سجدہ کیا ہے یا دورکعتیں پڑھی ہیں پھر سجدہ سہو کررہے ہوتے ہیں۔ ادائے صلوٰۃ اگر پوری توجہ اور خشوع کے ساتھ کی جائے تو پھر توکل کی دولت نصیب ہوتی ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے لاہور اویسیہ سوسائٹی میں ماہانہ اجتماع کے موقع پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا طریقہ انتخاب ایسا ہے کہ ہم جب رائے لیتے ہیں تو ایک چرواہے کا ووٹ اور پی ایچ ڈی ڈاکٹر کا برابر ہے حالانکہ جس کے لیے آپ مشورہ کررہے ہوتے ہیں تواس شعبہ کے صاحب الرائے سے لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی مثال ہمیں آپ ﷺ کے وصال کے بعدحضرت ابوبکر صدیقؓ کا انتخاب اور پھر حضرت عمرفاروقؓ بحیثیت امیر المومنین کا انتخاب، سب اس وقت صحابہؓ کی منتخب جماعت سے مشاورت کے تحت عمل میں لایا گیا۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ نظم اور قانون کا اطلاق انسانی معاشرے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ہرپہلوکی راہنمائی سنت خیرالانام میں موجود ہے۔بات وہی ہے جواللہ نے ارشاد فرمائی اور حضوراکرم ﷺ نے اس پر عمل کرکے دکھایا۔حضور اکرم کی زندگی مبارک میں تربیت کے ساتھ قانون اور اس کا نفاذ بھی موجود ہے جب انصاف نہیں ہوگا تو معاشرے میں استحکام نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ انفاق فی سبیل اللہ توکل کرنے والوں کا وصف ہے۔ انفاق فی سبیل اللہ سے مراد ذہنی،جسمانی اور دماغی استعداد کو اللہ کی رضا کے لیے استعمال کرنا ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان ریاست ِ مدینہ کے بعد دوسری ریاست ہے جو اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کے نام پر قائم ہوئی۔اللہ کریم ہمیں اس کی حفاظت کی توفیق عطا فرمائیں۔وطن عزیزہمارا گھر ہے اس طرح ہمیں ایک قوم بن کر اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

وزارت داخلہ نے 24 کے قریب برٹش پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیے

4 اپریل, 2025

ڈپٹی کمشنر جہلم کاشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، تجاوزات کا ملبہ اٹھانے اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

8 فروری, 2025

’کزن میریجز‘ بچوں میں جینیاتی امراض کا سب سے بڑا سبب قرار

28 نومبر, 2024

شہریوں کو بہترین تفریح فراہم کرنے کے لیے پارکوں کی جلد تکمیل ضروری ہے، بلال اظہر کیانی

26 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں