Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: گھی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو کمی، کیا قیمتیں 3 سال پہلے والی ہو گئیں؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

گھی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو کمی، کیا قیمتیں 3 سال پہلے والی ہو گئیں؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
12 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

نگراں حکومت نے گزشتہ ماہ ستمبر سے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والی منی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 305 روپے سے کم ہو کر 280 روپے سے نیچے آ چکی ہے۔

خام مال کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستان میں مختلف اشیا کی قیمتوں میں واضح کمی ہو چکی ہے، اس عرصے میں گھی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو تک کہ کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی کی ایک اور وجہ ملائیشیا اور انڈونیشیا سے گھی کی تیاری کے لیے درآمد کیے جانے والے خام مال کی قیمت میں 110 ڈالر فی ٹن کی کمی ہے۔

بڑے برانڈز کی جانب سے فقط 20 سے 30 روپے فی کلو کمی

گھی کا کاروبار کرنے والے تاجر نے بتایا کہ حکومت کی ڈالر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے باعث ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ گھی کے مختلف برانڈز کی قیمت میں 70 سے 80 روپے فی کلو کمی ہو چکی ہے، تاہم ڈالڈا جیسے بڑے برانڈز نے صرف 20 سے 30 روپے فی کلو کمی کی ہے۔

تاجر کے مطابق گھی کی قیمت گزشتہ سال 500 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی جو کہ گزشتہ3-4 ماہ سے کم ہو کر 430 روپے فی کلو ہو گئی تھی تاہم اب ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث گھی کی قیمتوں میں مزید 70 سے 80 روپے فی کلو کمی کوئی ہے جس سے گھی کی قیمت 350 اور 360 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ آخری مرتبہ 2020 اور 21 کے آغاز میں گھی کی قیمت 350 روپے فی کلو تک آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ڈالڈا جیسے بڑے برینڈز کو بھی گھی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے تاہم اب بھی ڈالڈا گھی کی فی کلو قیمت 500 روپے ہی ہے۔

تاجر کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے کے لیے خام مال ملائیشیا اور انڈونیشیا سے درآمد کیا جاتا ہے، ان ممالک میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، اسی وجہ سے پاکستان میں بھی گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی تاہم مشہور برانڈز نے اپنے ریٹس میں اس حد تک کمی نہیں کی جیسا کہ وہ کر سکتے ہیں۔

گھی صرف غریب طبقہ استعمال کرتا ہے

کریانہ اسٹور کے مالک کے مطابق گھی صرف غریب طبقہ استعمال کرتا ہے، اور گھی کی قیمت میں 70 روپے کمی ہو چکی ہے، تاہم متوسط اور امیر لوگ گھی کا استعمال بہت کم کرتے ہیں، ایسے گھرانوں میں ڈالڈا یا دیگر درآمدی کوکنگ آئل کا استعمال کیا جاتا ہے، ایسے لوگوں کو گھی کی قیمتوں میں کمی سے زیادہ فائدہ نہیں ہو گا۔

گھی کی قیمت مزید 10 سے 20 روپے کم ہو سکتی ہے

پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدے دار نے بتایا کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کی کمی ہو چکی ہے اور اگر ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو گھی کی قیمت مزید 10 سے 20 روپے کم ہو سکتی ہے۔ گھی فروخت کرنے والی فیکٹریاں گھی کا 16 کلو والا جو کارٹن گزشتہ ماہ 6 ہزار روپے میں فروخت کر رہی تھیں وہی اب 4 ہزار 800 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، گھی بنانے والی فیکٹریوں نے اپنے ریٹس میں نمایاں کمی کی ہے۔

ایکس مل ریٹ کم ہو چکے ہیں

پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدے دار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمت 960 ڈالر فی ٹن تھی جو کہ ایک ماہ میں کم ہو کر 850 ڈالر فی ٹن ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھی اور تیل کی ایکس مل ریٹ کم ہو چکے ہیں تاہم ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹ میں ابھی قیمتوں میں مکمل کمی نہیں ہو سکی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں بہو کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

5 دسمبر, 2025

جہلم: مون سون سیزن میں نکاسی آب کیلئے میونسپل کمیٹی متحرک، ایمرجنسی ریلیف کیمپس قائم

23 جولائی, 2025

لندن میں فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ؛ 23 پاکستانیوں کے پاسپورٹ معطل، نام پی سی ایل میں شامل

9 نومبر, 2024

جہلم میں ای چالان سسٹم کا باقاعدہ آغاز، خلاف ورزی پر چالان گھر ارسال ہوگا

23 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں