جہلم پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیوں جاری ہیں۔
پولیس نے ضلع جہلم کے 11 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے، جن کے دوران 362 افراد کو چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں کی پولیس ایپلی کیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندی کیساتھ چیکنگ کی گئی۔ اس دوران مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان سرچ آپریشنز کا مقصد اسلحہ ناجائز اور منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی، اور شرپسندوں کو ان کے مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے روکنا ہے۔
پولیس حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


