جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، گمشدہ بچے کے ورثاء کو تلاش کر کے بچے کو ان کے حوالے کر دیا۔
12 سالہ محمد زبیر اٹک کا رہائشی تھا اور عائشہ مسجد موہری شریف کھاریاں ضلع گجرات میں مدرسہ میں زیر تعلیم تھا جو آج صبح سے مدرسہ سے بھاگ کر جہلم شہر آگیا جس کو ایک بزرگ تھانہ سٹی جہلم لے آئے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی جہلم عطاءاللہ SI/SHO اور انکی ٹیم اعجاز احمد SI ، یاسر محمود PSA اور نعیم یوسف نائب محرر نے قلیل وقت میں ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے مذکورہ کے والدین اور مدرسہ کے استاد محمد بشیر کو تلاش کرکے رابطہ کیا جس کے والدین نے کہا کہ آپ لوگ اسکو مدرسہ کے استاد کے حوالے کر دیں جس پر بچے کو بحفاظت مدرسہ کے استاد کے حوالے کیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے۔


