جہلم پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری کے ماموں وفات پا گئے

جہلم پریس کلب کے جنرل سیکرٹری معروف سینئر صحافی سید مستفیض اقبال بخاری کے ماموں قضائے الٰہی سے وفات پا گئے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ کھرالہ میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب معروف سینئر صحافی سید مستفیض اقبال بخاری کے ماموں سید الطاف حسین شاہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

مرحوم سید الطاف حسین شاہ ، سید الطاف حسین شاہ ریلوے والے سید ارشد حسین شاہ ، ریجنل منیجر یوبی ایل سید اسجد شاہ برانچ منیجر یوبی ایل سید اجمل حسین شاہ واپڈا والوں کے والد تھے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ نئی آبادی کھرالہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، کارروباری، صحافی اور سیاسی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور روح کے ایصال ِ ثواب کے لئے دعا کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button