Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: چوہدری تصرف محمود کے پاکستان میں قتل پر کمیونٹی میں شدید غم و غصہ، ٹونی لائیڈ اور کاؤن نیل ایموٹ کا ہائی کمشنر اور دفتر خارجہ کو خط
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

چوہدری تصرف محمود کے پاکستان میں قتل پر کمیونٹی میں شدید غم و غصہ، ٹونی لائیڈ اور کاؤن نیل ایموٹ کا ہائی کمشنر اور دفتر خارجہ کو خط

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
12 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن: برطانیہ کے شہر راچڈیل سے تعلق رکھنے والے پاکستان نژاد دو بچوں کے باپ چوہدری تصرف محمود حسین کو آبائی وطن پاکستان پہنچتے ہی گولی مار کر قتل کر دیا گیا بتایا گیا ہے۔

تصرف محمود حسین جن کا خاندان اور دیگر عزیز اوقارب آزاد کشمیر کے شہر ڈڈیال کے قریبی قصبے بہاری گاؤں میں رہتے ہیں، مقتول انہیں سرپرائز دینے کیلئے بغیر اطلاع دیئے برطانیہ سے پاکستان روانہ ہو ئے تھے،لیکن یہ المناک واقعہ پیش آگیا۔

مقتول اسلام آباد ائرپورٹ سے نکل کر آزاد کشمیر کی جانب جا رہے تھے کہ ائرپورٹ سے کچھ فاصلے پراسلام آباد کی ایک شاہراہ پر پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے انہیں روکا ،بتایا گیا ہے کہ ان کے ساتھ گفتگو کے دوران انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا برطانیہ میں اس دل دہلا دینے والی خبر کے ملتے ہی پاکستانیوں اور کشمیریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

کمیونٹی نے ایک دوسرے کے ساتھ اس واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ پر حکومت پاکستان سے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے رابطہ کرے تاکہ مقتول کے خاندان کو انصاف دلایا جا سکے ۔

واقعہ پر راچڈیل سے رکن پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ اور راچڈیل کونسل کے رہنما کاؤن نیل ایموٹ واقعہ پر دفتر خارجہ اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کو خط لکھا ہے جس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ مقتول تصرف حسین جوکہ برطانوی شہری ہے،کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے وسیع پیمانے پر تحقیقات کرائی جائے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں، انہوں نے راچڈیل میں آباد پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو یقین دلایا کہ ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اس سلسلے میں ایک پٹیشن بھی تیار کی گئی ہے جس میں حکومت برطانیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ برطانوی شہری کے بے گناہ قتل پر حکومت پاکستان سے فوری رابطہ کرے تاکہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور بیرون ملک سے آبائی وطن جانے والوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

واقعہ پر گریٹر مانچسٹر کے مختلف سیاسی، سماجی رہنما کونسلر چوہدری محمد عدالت، قاری سمندر خان، کونسلر شاہ وزیر حسین، بیرسٹر امجد ملک، کونسلر عاصم رشید، چوہدری شہبازسرور ،چوہدری انور یعقوب، حاجی گلزار خان، سابق کونسلرراجہ محمد ادریس، تھنکر فورم کے چیئرمین ڈاکٹر محمد سرور اشرف نے تصرف محمود حسین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ نوجوان نسل جو چھٹیاں گزارنے پاکستان جاتی تھی، اب پاکستان کی بجائے یورپین ملکوں کو ترجیح دیتی ہے۔

کمیونٹی شخصیات نے کہاکہ جو پیٹشن تیار کی گئی ہے اس پر برطانیہ میں آباد تمام پاکستانیوں اور کشمیریوں کو چاہئے کہ فوری طور پر دستخط کریں تاکہ مستقبل قریب میں اس قسم کے سانحات دوبارہ رونما نہ ہو سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عمران خان عوام کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، سردار عبدالقیوم نیازی

23 اگست, 2024

ترکیہ: 11 ماہ کی پاکستانی سرجڑی بچیوں کو 14 گھنٹے طویل سرجری کے بعد علیحدہ کر دیا گیا

20 ستمبر, 2024

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے دو سال میں ظلم و بربریت اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، تحریک انصاف پیرس

27 دسمبر, 2024

بلجیم میں انتخابات، پاکستان نژاد امیدوار ڈاکٹر منظور ظہور اور شازیہ منظور کی بھرپور حمایت کا اعلان

4 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں