پنڈدادنخان:تحصیل پنڈدادنخان میں بیکری مالکان کی موجیں لگ گئیں، ڈپٹی کمشنر جہلم کی طرف سے تجویز کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق بیکری اشیاء کے ریٹ کم ہونے کی بجائے کئی گنا بڑھ گئے۔
ڈبل روٹی 20 روپے کم جبکہ بسکٹ اور کیک رس کے ریٹ کم ہونے کی بجائے دو سے تین سو روپے فی کلو بڑھ گئے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے پنجاب بیکری جہلم کے مطابق لسٹ جاری کی ہے جبکہ تحصیل پنڈدادنخان میں اس لسٹ کے مطابق ریٹ کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے۔
شہریوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون نیازی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں بیکری کے نئے ریٹ مقررہ کیے جائیں۔


