Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اللہ کے احکامات پر عمل ہی حقیقی سکون اور کامیابی کی ضمانت ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اللہ کے احکامات پر عمل ہی حقیقی سکون اور کامیابی کی ضمانت ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ اللہ کریم کے دئیے گئے احکامات انسانی ضرورت ہیں ان پر عمل کرنے سے جہاں ہماری ضروریات کی احسن طریقہ سے تکمیل ہوتی ہے وہاں اجرو ثواب بھی عطا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بند ہ مومن کو اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے جو اسے حقیقی خوشی تک لے جاتا ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے گزشتہ روز ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وطن عزیز میں لوگ نمازیں بھی پڑھ رہے ہیں روزے بھی رکھے جاتے ہیں،حج و عمرہ بھی کرتے ہیں اور سود بھی کھا رہے ہیں۔پھر شکوہ بھی کہ زندگی میں سکون نہیں ہے۔جب آپ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺکے مقابل کھڑے ہوں گے اطمینان کیسے نصیب ہوگا؟پوری قوم انفرادی بھی اور بحیثیت مجموعی بھی ہم سود کی لعنت میں جکڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کا نظام ایسا ہے کہ امیر کو امیر ترین اور غریب کو غربت کی گہرائیوں میں لے کر جا رہا ہے۔جو آج ہمارے معاشرے کا حال ہوچکا ہے اس کا سبب ہماری کمزوریاں اور بے عملی ہے۔ہم حق کو چھوڑ کر خواہشات نفسانی کی پیروی کر رہے ہیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ صوفیاء بھی فرماتے ہیں کہ جب کوئی صوفی اللہ اللہ اور محنت و مجاہدہ کرتا ہے تو آہستہ آہستہ اس میں سے کمزوریاں اور کمیاں نکلنا شروع ہو جاتی ہیں لیکن سب سے آخر جو چیز اس میں سے نکلتی ہے وہ انا ہے کہ میں بھی کچھ ہوں۔ہمیں اپنی ترجیہات کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں کیا اللہ کے حکم پر زندگی بسر کرنی ہے یا اپنی پسند پر۔

سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا کہ سودی نظام کی بجائے زکوۃ کے نظام کو نافذ کیا جائے تو ہمارے بجٹ سے زیادہ زکوۃ جمع ہو سکتی ہے۔سودی نظام کی وجہ سے آج پورا ملک مقروض ہے۔جو جہاں بیٹھا ہے وہ یہ سمجھتا ہے کہ میں نے اپنی عقل اور طاقت سے اس سارے نظام کو گرفت کر رکھا ہے وہ یہ بھول جاتا ہے کہ آسمانوں اور زمینوں میں جو کچھ بھی ہے وہ اللہ کا ہے۔اللہ کسی پر ظلم نہیں کرتا ہم اپنے اوپر خود ظلم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا مزید کہا کہ قرآن کریم جو فرماتا ہے وہ حق ہے۔قرآن کریم کی تلاوت کیا کریں اور اپنے متعلقہ احکامات کو جانیں اور سیکھیں تا کہ ان پر عمل کیا جا سکے، سیکھیں گے نہیں تو عمل کیسے کریں گے؟اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
46%
2 km/h
پیر
37 °C
منگل
33 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں 35 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری، 28 نئی سکیموں پر جلدکام شروع ہو گا، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

10 ستمبر, 2024

جہلم: پولیس کا آبی گزرگاہوں میں نہانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار

4 جولائی, 2026

کینیڈا کے لیے نائیکوپ کی فیس کتنی اور طریقہ کار

7 دسمبر, 2024

جہلم: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

25 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں