پنڈدادنخان پولیس نے قمار بازی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم نے کی۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 34 ہزار 200 روپے، 200 ترکی لیرہ، 20 سعودی ریال، 5 یورو، 3 عدد موٹر سائیکلیں، 10 عدد موبائل فون اور قمار بازی کے آلات برآمد کر لیے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، اس کے خاتمے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔


