Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: تین اضلاع کے سنگم پر قائم گورنمنٹ کالج پیر پھلاہی پر عوام کا اعتماد بحال، داخلوں میں نمایاں اضافہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

تین اضلاع کے سنگم پر قائم گورنمنٹ کالج پیر پھلاہی پر عوام کا اعتماد بحال، داخلوں میں نمایاں اضافہ

پروفیسر افتخار محمود
پروفیسر افتخار محمود
12 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پڑی درویزہ: راولپنڈی ڈویژن کے تین اضلاع، جہلم، چکوال اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پیر پھلاہی میں عوام کا اعتماد ایک مرتبہ پھر سے بحال ہونے لگا ہے اور انٹرمیڈیٹ کلاسز میں داخلے کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔

یہ کالج 42 سال قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک مرحوم کی کوششوں سے قائم کیا گیا تھا، جس کا مقصد دور دراز علاقوں کے طلبہ کو ان کے گھر کے قریب اعلیٰ تعلیم کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ ابتداء میں یہ ادارہ ’’گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پیر پھلاہی‘‘ کے نام سے قائم ہوا، اور پہلے ہی عشرے میں تعلیم کے شعبے میں ایک انقلابی کردار ادا کیا۔

تاہم وقت کے ساتھ ساتھ کالج زوال پذیری کا شکار رہا، مگر اب حالات ایک مرتبہ پھر تبدیل ہو رہے ہیں۔ "صدا وقت ایک سا نہیں رہتا” کے مصداق، انہی ادارے سے فارغ التحصیل طالب علم، موجودہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمٰن کی قیادت میں کالج نے نئی بلندیوں کی طرف قدم بڑھا دیا ہے۔

گزشتہ برس گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پیر پھلاہی، راولپنڈی ڈویژن کے 111 سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا، جس پر پرنسپل کو ایوارڈ بھی دیا گیا۔ رواں سال 2025-27ء کے تعلیمی سیشن کے لیے پرنسپل ڈاکٹر عزیز الرحمن اور ان کے محنتی تدریسی عملے نے اردگرد کے کم از کم 20 سرکاری ہائی اسکولوں کا دورہ کیا اور داخلہ مہم کو کامیاب بنایا۔

اس وقت کالج میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ طلبہ اور والدین کا اعتماد اس ادارے پر مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ اس کامیاب رجحان سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ تعلیمی سیشن میں داخلوں کی تعداد پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دے گی اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پیر پھلاہی ایک بار پھر اپنی سابقہ تعلیمی شان و شوکت حاصل کر لے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں بھی سورج نے آنکھیں دکھانی شروع کر دیں

15 فروری, 2024

دینہ میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث "چھوٹو گینگ” کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

8 جولائی, 2026

جہلم میں 19 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان خونی ڈور کی زد میں آ کر زخمی

2 مئی, 2024

ای او بی آئی کے تحت بائیو میٹرک تصدیق بزرگ پنشنرز کے لیے عذاب بن گئی

4 جون, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں