پنڈدادنخان: پولیس نے چوری کے مقدمے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث دونوں ملزمان کو حراست میں لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔


