دینہ: اوورسیز پاکستانی مشہور کاروباری سماجی و سیاسی شخصیت راجہ حسن کیانی، راجہ یاسر کیانی اور راجہ ذیشان کیانی کے چھوٹے بھائی راجہ عمران کیانی کی شادی کی تقریب میں پاکستان کے مشہور سنگر ذیشان روکڑی اور تین دن تک لوکل فنکاروں نےنہ صرف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ حاضرین کے دل بھی جیت لیے۔
تین دسمبر کو شروع ہونے والی شادی کی تقریبات بالاخر میرپور آزاد کشمیر کے مشہور میرج ہال میں دعوت ولیمہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ شادی کی تقریب میں بالخصوص اوور سیز پاکستانیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لدھڑ ہاؤس کے چشم و چراغ چوہدری فوق شیرباز، صدر صرافہ یونین رانا یاسرزرگر، الکوثر ہوٹل دینہ کے اونر چوہدری ناصر، مہربانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین راجہ محمود کیانی، یونین کونسل لدھڑ کے سابق چیئرمین راجہ افرا سیاب خان اور ان کے برادران ممبر چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ طارق خان، چوہدری عنصر علی، راجہ زاہد کیانی، پیر سہیل کیانی، مستنصر کیانی اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
اسی طرح دعوت ولیمہ پر ملک بھر کی سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات کی شرکت کا تانتا بندا رہا اور دلہا راجہ عمران کیانی کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازا گیا۔ شادی پر جہاں اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا وہیں غربا کے لیے بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا تاکہ ان کی دعاؤں کو بھی حاصل کیا جا سکے۔


