جہلم: میونسپل کمیٹی کی بغیر ترپال کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالیاں شہر بھر میں گندگی اور تعفن پھیلانے کا باعث بننے لگیں۔
کوڑا کرکٹ و گندگی اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالیاں نہ ڈھانپنے کیوجہ سے سڑکوں پر کوڑا کرکٹ و گندگی بکھرنے سے صفائی کی بجائے سڑکوں پر گندگی پھیلنے لگی ، محکمہ ماحولیات بھی خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی شہریوں سے لاکھوں کروڑوں روپے کا ریونیو وصول کرتا ہے اس کے باوجود میونسپل کمیٹی کی مالکیتی ٹریکٹر ٹرالیوں کو کوڑا کرکٹ شہر سے باہر منتقل کرتے وقت ڈھانپنے کی بجائے کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے جس کیوجہ سے ٹریکٹر ٹرالیاں میں موجود کچرا کنڈی سڑکوں پر بکھر جاتا ہے اور جن سڑکوں پر سے کمیٹی کی ٹریکٹر ٹرالیاں گزرتی ہیں تعفن پھیلنے کیوجہ سے شہری مشکلات میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹیشن برانچ کے ذمہ داران کو پابند بنایا جائے کہ اندرون شہر سے گندگی کو علی الصبح ٹریکٹر ٹرالیوں کے زریعے ترپال سے ڈھانپ کر شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔