Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر آج منائی جائے گی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر آج منائی جائے گی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا اور ملک بھر میں عید الفطر آج 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، یکم شوال المکرم 1445 ہجری 10 اپریل بروز بدھ ہوگا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کی اکثر حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، اس لیے عید کل منائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی، دیر، فیصل آباد، اسکردو اور دیگر علاقوں میں چاند دیکھا گیا۔

اس موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی دن عید ہونے کی وجہ سے عالم اسلام کو ’اتحاد کا پیغام‘ مل رہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں کل بروز بدھ عید الفطر منائی جائے گی، تاہم بھارت اور بنگلا دیش میں چاند نظر نہیں آیا جہاں عید الفطر جمعرات کو منائی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور نے شوال 1445 ہجری کے چاند کی رویت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی اموراسلام آباد میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں مختلف مکتب فکر کے علمائے کرام اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھر سے شوال کا چاند نظر آنے کی 25 شہادتیں موصول ہوئیں، مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں ان شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔

زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کے اجلاس میں مفتی محمد اسحٰق ساقی الازہری، مولانا محمدعارف سیالوی، مولانا شفیق احمد پسروری اور دیگر علما شریک ہوئے۔

اجلاس میں تکنیکی معاونت ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات پنجاب شاہد عباس نے کی۔

پشاور میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، شہر میں موسم ابر آلود رہا۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کا اجلاس بھی ہوا، اجلاس کی صدارت خطیب بلوچستان مولانا انوار الحق حقانی نے کی۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی، محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، کوہلو، لورالائی، ژوب اور جیونی میں چاند نظر آنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔

زونل کمیٹی کراچی کے سربراہ حافظ محمد سلفی نے کہا کہ کمیٹی کو اب تک چاند نظر نہیں آیا، دیکھنے کی کوشش جاری ہے، رویت کی صورت میں مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ ملک میں عیدالفطر کا چاند آج 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں رویت کا دورانیہ 6 بج کر 19 منٹ سے 7 بج کر 21 منٹ تک ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی اور اس روز چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو گی۔

غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا اور اس دن مطلع صاف ہونے کے پیش نظر 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور اس طرح عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت پہلے ہی عید الفطر کے لیے 4 تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 10 اپریل (بدھ) سے 13 اپریل (ہفتہ) تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر ، افغانستان، آسٹریلیا اور لندن میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔

سعودی عرب میں یکم شوال 1445ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اعلی عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس کے بعد حرمین انفو کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا۔

اس میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ مملکت میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ ہوگی۔

متحدہ عرب امارات میں بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم پورے ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

متحدہ عرب امارات میں بھی آج30 واں روزہ رکھا جائے گا اور 10 اپریل کو عید منائی جائےگی، قطر میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں بھی بدھ کو عید منائی جائے گی۔

ادھر افغانستان میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد بدھ کو عید کا اعلان کردیاگیا۔

آسٹریلیا فتوی کونسل نے بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے پر آج تیسویں روزے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ لندن میں بھی بدھ کو عید الفطر منائی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

10 ستمبر, 2025

2025 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟

1 جنوری, 2025

عام انتخابات کیلئے ضلع جہلم کے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری

2 دسمبر, 2023

جہلم میں شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی

16 جولائی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں