جہلم پولیس نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیوں کا انعقاد کیا۔
ضلع کے 12 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 455 افراد، 197 گھروں اور 5 بس اسٹینڈز و ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائیاں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
جہلم پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔
پولیس کے مطابق بروقت اطلاع نہ صرف کسی بڑے جرم کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ معاشرے میں امن و امان کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، لہٰذا شہری کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔


