Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں سرکاری نرخ نامے نظر انداز، اشیائے خورونوش مبینہ طور پر من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں سرکاری نرخ نامے نظر انداز، اشیائے خورونوش مبینہ طور پر من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
30 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بازاروں میں متعدد اشیائے خورونوش مبینہ طور پر مقررہ نرخوں کے بجائے زیادہ قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں، جبکہ پرائس کنٹرول کے اقدامات مؤثر دکھائی نہیں دے رہے۔

شہریوں کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ نامے کے باوجود مختلف بازاروں میں 100 گرام روٹی مبینہ طور پر 14 روپے کے بجائے 20 روپے، دودھ 200 روپے فی لٹر کے بجائے 220 روپے فی لٹر، چھوٹا گوشت 1,700 روپے کے بجائے تقریباً 2,200 روپے فی کلو جبکہ بڑا گوشت 900 روپے کے بجائے 1,200 سے 1,300 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بعض دکاندار اور قصاب سرکاری نرخ ناموں پر عمل کرنے کے بجائے اپنی مرضی کے مطابق قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس سے مہنگائی کے ستائے ہوئے شہریوں پر مزید مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے ریٹ لسٹیں جاری کرنے کے اعلانات تو کیے جاتے ہیں، تاہم ان پر مؤثر عملدرآمد دکھائی نہیں دیتا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری نرخ واقعی نافذ ہیں تو عوام کو ایسے مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ انتظامی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بازاروں میں باقاعدہ نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے، گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو حکومت پنجاب کی جانب سے دیے جانے والے ریلیف کا عملی فائدہ پہنچ سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: خطے میں جاری کشیدگی کے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات ہو رہے ہیں، چوہدری غلام احمد زمرد

29 مارچ, 2026

پنجاب میں ڈینگی بے قابو، جہلم میں مزید 2 ڈینگی کیس رپورٹ

16 اکتوبر, 2024

ضلع جہلم کے تمام اسکولوں میں ٹیلی تعلیم کے تحت Edu TEC، STEM اور لائبریری کارنر کا آغاز

16 جون, 2025

جہلم پنڈ دادنخان ڈیول کیرج وے منصوبے میں مبینہ کرپشن پر گرفتار فوادچودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

29 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں