جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کی سربراہی میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران و جوانوں سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مسعود مظہر، تفتیشی افسران آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور جملہ سٹاف نے شرکت کی۔
میٹنگ میں تمام OCU افسران کی کارکردگی کا فردا فردا جائزہ لیا گیا۔ دوران میٹنگ انسداد جرائم کے حوالے سے موثر گشت و ناکہ بندی کے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی زیر نگرانی آرگنائزڈ کرائم یونٹ پنڈ دادنخان سرکل میں جرائم برخلاف مال کی حالیہ ہونے والی تمام وارداتوں کی سراغ رسانی میں موثر کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ علاقہ کے رہائشی سابقہ ریکارڈ یافتگان اور جیل سے رہا شدگان کی کڑی نگرانی و انٹیروگیشن سے مقدمات کی تفتیش میں خاطر خواہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ جملہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹاف کو اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پنڈدادنخان سرکل میں جرائم کی بیخ کنی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔


