جہلم: حادثہ، خودکشی یا قتل؛ چک دولت میں 70 سالہ شخص کی لاش دریائے جہلم سے برآمد، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جہلم کے علاقہ چک دولت میں بابو کریش پلانٹ کے قریب دریائے جہلم سے 70 سالہ حاجی گل حسین سکنہ شیخاں لب دریا چک دولت کی لاش برآمد ہوئی جسے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ دریا سے 70 سالہ شخص کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا، ضروری کارروائی شروع کر دی.


