جہلم: الیکشن 2024 ؛ جہلم سے تحریک انصاف کی کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جہلم تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے، گھر گھر سے ایک ہی آواز سنائی دیتی ہے وہ آواز ہمارے لیڈر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہے۔ جہلم میں تینوں منتخب ایم پی ایز کو دل گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جہانگیر گھرمالہ نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے کیا۔ ان کا کہنا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت اس وقت ایسے ہے جیسے ملک پاکستان میں ایک ہی سیاسی جماعت ہے جو پورے ملک کے ہر کونے میں موجود ہے۔ جہلم کے حلقہ پی پی 25میں یاسر قریشی نے تاریخی جیت اپنے نام کی۔
انہوں نے کہا کہ جہلم میں بڑے بڑے برج الٹ گئے، یاسر قریشی نے بڑے مارجن سے مخالفین کو شکست سے دو چار کیا، قومی اسمبلی کی نشستوں کو کیسے جتوایا گیا یہ بات ساری دنیا جانتی ہے۔ تحریک انصاف مزید مقبول ترین جماعت بنے گی، جیسے ووٹرز نے نکل کر اپنی رائے دی اس سے ثابت ہوا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے۔
چوہدری جہانگیر گھرمالہ نے کہا کہ یاسر قریشی، رفعت زیدی اور برگیڈیر (ر) مشتاق احمد نے ایم پی ایز کی سیٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ تحریک انصاف کسی کو بھی اپنا امیدوار کھڑا کرتی اس نے جیت جانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپنی جماعت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور جماعت کے ہر فیصلے پر اعتماد کرکے ساتھ دیں گے۔
یاد رہے کہ چوہدری جہانگیر گھرمالہ یونین کونسل گھرمالہ سے وائس چیئرمین کا الیکشن لڑ چکے ہیں، اب چیئرمین کے امیدوار ہیں۔


